حسین محتشم
پونچھ//پونچھ کے گونتریان شریف میں حضرت سائیں میراں بخش رحمتہ اللہ علیہ کا 41 واں عرس نہایت ہی سادگی کے ساتھ منایا گیا۔اس موقعہ پر موجودعقیدت مندوں نے کہا صوفیائے کرام کا جوپیغام ہے وہ حضرت کے آستانہ میں دیکھا جاسکتاہے جہاں سب مذہب و ملت کے لوگ آکر حاضری دیتے ہیں۔انہوں نے کہا اس پیغام کو عام کرنے ضرورت ہے۔ بتا دیں کہ سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گائوں شاہپور کے گونتریاں شریف میں واقع درگاہ حضرت سائیں میراں بخش رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ 41 واں عرس مبارک کا روایتی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ درگاہ کے انتظامیہ کے کارکنان نے بتایا کہ موجودی حالات کے پیش نظر اس بار عرس نہایت سادگی سے منایا گیا۔انہوں نے کہا ہند وپاک افواج میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے اس سال سادگی کا اعلان کیا گیا تھا اس کے باوجود ہزاروں عقیدت مندوں نے حاضر ہوکر ملک کی امن، سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔انہوں نے کہا لہ صوفیا کا جو پیغام ہے وہ حضرت کے آستانہ میں دیکھا جاسکتاہے جہاں سب مذہب و ملت کے لوگ آکر حاضری دیتے ہیں۔ اس پیغام کو عام کرنے ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سالانہ عرس مبارک میں قل کی رسم ادا کی گئی۔ عقیدت مند چادروں کے جلوس کے ساتھ نعرے بلند کرتے ہوئے جھومتے ہوئے چادر پیش کرنے کیلئے لے آتے رہے۔درگاہ احاطے میں ایک طرف جہاں لوگ قران پاک کی تلاوت کر رہے تھے تو کوئی اللہ کا ذکر کر رہاتھا۔عقیدت کا یہ عالم تھا نہ دن کی خبر تھی نہ رات کی۔ شب گزاری میں کب رات گزری اور صبح وہ عظیم وقت قل کا آیا جس کی دعا میں شریک ہونے کے لِے بوڑھا ، بچہ اور نوجوان شامل ہوئے ۔اس دوران ایم ایل اے اعجاز احمد جان نے بھی زیارت عالیہ پر حاضر ہو کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا ہے۔ دیگر لیڈران سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی استانہ عالیہ پر حاضر ہو کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا۔