سرینگر// ایرو اسپیس اور اگر بتی کے اتحاد این آر گروپ سے منسلک ’’سائیکل پیور اگر بتی‘‘نے ممبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب ’’ میٹ دی لیجنڈ‘‘کے دوران اپنے ریٹیلروں کوکمپنی کے برانڈ ایمبسڈر امیتابھ بچن کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اس تقریب میں شامل ہونے کیلئے یکم اگست اور15اکتوبر2017کو مقابلے منعقد کروائے گئے۔ان مقابلوں میں مجموعی طور قریب50000رٹیلروں نے حصہ لیا اورآخر پر 550کامیاب رٹیلروں کو منتخب کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کمپنی نے اپنے برانڈ ایمبسڈر امیتابھ بچن کو اپنے ریٹیلروں کے روبرو کرایا۔یہ مہم اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کس طرح سائیکل پیور اگر بتی اپنے کاروباری شراکت داروں کو ان کے ہیرو اور ایک عظیم اداکار سے ملاقات کرانے میں مدد گار ثابت ہوئی۔بیان کے مطابق یہ مقابلہ اور اس کے تناظر میں منعقدہ تقریب کی مدد سے سائیکل پیور اگر بتیز ملک بھر میں اپنے تجارتی رشتوں کومزید مضبوط بنانے میں کامیاب ہوئی۔اس موقعے پر سائیکل پیور اگر بتھیزکے منیجنگ ڈائریکٹر ارجن رانگا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’سائیکل اگربتی نے ہمیشہ اپنے شراکت داروں کی ہر طرح سے مدد کی ہے،چاہے صارفین ہوں، ملازمین یا پھر ریٹیلر، یہ مقابلہ منعقد کرکے ہم نے مسٹر امیتابھ بچن کو خوش قسمت ریٹیلروں سے ملاقات کرنے کیلئے لایا، ہم مستقبل میں بھی اس طرح کے تخلیقی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس سے صارفین، ملازمین، ڈسٹری بیوٹروں اور ریٹیلروں کے ساتھ ہمارے رشتے مزید مضبوط ہونگے‘‘۔