جموں// گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج کے طلباء نے دوسرے روزبھی جی جی ایم سائنس کالج سٹوڈنٹس یونین کے بینرتلے انڈرگریجویٹ کورسزمیں سمسٹرسسٹم کے تحت کم ازکم چارماہ کی کلاسزکے مطالبہ کو لے کر جموں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے وکرم سنگھ چب نے کہاکہ انڈرگریجویٹ میں سمسٹرنظام کے تحت کم از کم امتحانات سمیت 6ماہ کی کلاسزہونی چاہئیں لیکن کالج میں 30-35 دن ہی کلاس ورک ہوتاہے جوکہ سمسٹرسسٹم کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ کم ازکم چارماہ کلاسزہونی چاہیئں تاکہ فیکلٹی ممبران نصاب مکمل کرواسکیں۔انہوں نے کہاکہ ایک مہینے کی کلاسزمیں یہ ممکن نہیں نصاب مکمل کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ نصاب مکمل نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔مظاہرین نے مانگ کی کہ نصاب مکمل کروانے کیلئے انڈرگریجویٹ کورسزکے طلباء کوچارماہ کی کلاسزپڑھائی جائیں۔اس دوران مظاہرین میں کلنٹن ، ساگر، وویک، وکاس ، رتیش ،شبھم، پرنو، کیرتھ ، جموال، لکش ، ماتھور، انرودھ، للت، شرون، ابھی، اوپندر ، جگل کشور، اویناش ،وشو،روبن، آکاش، نشانت، عامر، ساحل، راہل، کلدیپ، راجیش ، منیش ودیگران شامل تھے۔