کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ نے 5روزہ زونل ایجوکیشن آفیسرس و ٹیچر س ٹریننگ پروگرام کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کشتواڑکا افتتاح کیاجسکا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن سٹیڈیز سنٹرل یونیورسٹی جموں یونیورسٹی نے تحٹ پنڈت مدن مالویہ مشن کے تحت چیف ایجوکیشن آفیسر و پرنسپل ڈائٹ کشتواڑ کے اشتراک سے کیا۔تربیتی ہپروگرام کا مقصد شرکا کو ٹیکنالوجی و کیمونکیشن سے واقف کرانا اور زیڈ ای اوز و اساتذہ کو کمپیوٹر سافٹ وئیر و ہارڈ وئیر کی جانکاری دینا تھا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا خطہ کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا ایک اہم رول ہے اور کوئی بھی تہذیب تعلیم کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی نے ہماری زندگی میں انقلاب آیا ہے۔ انہوںنے سافٹ وئیر و ہارڈ وئر وکمپیوٹر کی دیگر اپلکیشنز اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں تندہی و ایمانداری سے کام کرنے پر شرکا کی سراہنا کی۔زیڈ ای اوز اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دور جدید میں سکول کے اساتذہ میں ایڈوانسمینٹ کا تصور پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دور جدید کو سائنس و ٹیکنالوجی کا زمانہ کہا جاتا ہے،جہاں پر ٹیکنالوجی کا استعمال ہر شعبہ میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے شرکا پر تربیتی پروگرام میںاصل کلاس رووموں کے طرز پر تکنیک و ہنر کو آگے لانے پر زور دیا ،تاکہ طلاب کو فائدہ ہو۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کو اپنے طلبا کے لئے ایک رول ماڈل ہونا چاہیے اور طلاب و دیگر اہلکاروں کو سماج کی ضروریات کے مطابق اپنے آپ کو بنانے کی تلقین کی۔انہوں نے شعبہ ایجوکیشن سٹیڈیز سنٹرل یونیورسٹی جموں کو پانچ روزہ تربیتی پروگرام کیلئے کشتواڑ ضلع کا انتخاب کرنے پر مبارک باد دی ۔