محمد تسکین
بانہال // شہید کی مکھیوں کی سائنسی طرز عمل سے افزائش ، حفاظت اور پرورش کے تحت بانہال میں نیشنل بی مشن کے تحت دو روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ممبر اسمبلی بانہال سجاد شاہین نے کی۔اس موقع پر چیف ایگریکلچر آفیسر رامبن رام گوپال شرما ، ضلع ایگریکلچر آفیسر روی شرما، اپیکلچر ڈویلپمنٹ اسسٹنٹ عمران عبداللہ، ایگریکلچر آفیسر آفتاب احمد ، سائنسدان ڈاکٹر منوج ٹھاکر، ڈاکٹر یشسوانی گوسوامی اور ڈاکٹر بھومیکا راٹھور کے علاؤہ سینکٹروں کی تعداد میں کسان موجود تھے ۔اس موقع پر ممبر اسمبلی نے افسروں پر زور دیا کہ وہ شہید کی مکھیوں کی صنعت سے جڑے کسانوں کو تمام سکیموں سے ہر ممکنہ مدد اور فائدے کو یقینی بنائیں اور اس صنعت سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑیں ۔اس موقع پر کسانوں نے انہیں درپیش مشکلات کو بھی ممبر اسمبلی بانہال اور حکام کی نوٹس میں لایا ۔واضح رہے کہ بانہال میں شہید کو جیو ٹیگنگ ملا ہوا ہے اور ضلع رامبن سے شہید کی چالیس فیصدی پیدوار ہوتی ہے اور سینکڑوں کنبے اس کاروبار سے جڑے ہیں۔