عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر صوبے کے چار اضلاع (سری نگر، پلوامہ، کولگام، شوپیاں) کے 48 ترقی پسند کسانوں کے ایک گروپ کو کل جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت کشمیر سرتاج احمد شاہ نے زرعی یونیورسٹی لدھیانہ پنجاب میں بین ریاستی نمائش کے ساتھ تربیتی پروگرام کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوںنے ترقی پسند کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ سائنسی خطوط پر فصلوں کی کاشت کے جدید طریقوں سے واقف ہونے کے لیے ماہرین زراعت، ماہرین اور توسیعی کارکنان سے بات چیت کریں۔ انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ فصلوں کی کاشت کاری کے شعبے میں اپنی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ کریں اور اس طرح کی تربیت / نمائش کے دوروں سے سیکھنے کے بعد جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے نمائشی دورے مختلف علاقوں کے کسانوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنر مند انسانی وسائل، کسانوں کی استعداد کار میں اضافہ محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر کئی کسانوں نے اس موقع پر محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے ان کے علم اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔