سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ نے 1ماہ میں 10کیسوں کو حل کیا آن لائن فراڈ معاملات میں 5لاکھ 78 ہزار روپے برآمدکئے گئے

Oplus_0

 اشتیاق ملک

ڈوڈہ //سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ نے پچھلے ایک ماہ میں آن لائن فرضی معاملات میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد نقد رقم وصول کرکے 10 کیسوں کا نپٹارا کیا ہے۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ سائبر کرائم کے پاس آن لائن فراڈ کیسز کی 10 شکائتیں موصول ہوئیں جن میں عاقب جاوید گتو ڈوڈہ، سنیل کمار جموں ،کیول کرشن چرالہ، سنیل کمار محالہ، اقر بلوان نگری، سنیل ڈوڈہ، محمد ایوب ڈار گندوہ، ڈاکٹر جاوید سرینگر، نواز احمد ہنچھ ملنہ و سنیل شرما بھالہ شامل ہیں۔ مذکورہ شکایت کنندگان نے آن لائن فراڈ کیسز میں 5,78,375 روپے گنوائے۔ سائبر کرائم کی ٹیم نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے و جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے 5 لاکھ78 ہزار تین سو پچھہتر روپے حاصل کئے اور اسطرح سے پچھلے تین ماہ کے دوران سائبر یونٹ کی ٹیم نے 9,88,595 روپے کی نقد رقم بازیاب کی ہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال نے سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ کی ٹیم کی نمایاں کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے اور لوگوں سے اسطرح کے فراڈ سے بچنے و کسی بھی طرح کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1930 و پی سی آر پر پولیس کو اطلاع دینے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ کا قیام 7 فروری 2024 کو عمل میں لایا گیا ہے اور تب سے درجنوں معاملات کا نپٹارا کیا گیا ہے۔