Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سائبر حملوں جیسے غیر روایتی چیلنج | کوسٹ گارڈ کو نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہئے: راج ناتھ

Towseef
Last updated: February 25, 2025 9:07 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کوسٹ گارڈ سے کہا ہے کہ وہ سائبر حملوں، ڈیٹا کی چوری، سگنل اور ریڈار جیمنگ جیسے غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے اور ان حالات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔کوسٹ گارڈ انویسٹیچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ کوسٹ گارڈ کو درپیش چیلنجز بھی بدل رہے ہیں، اس لیے فورس کو ہمیشہ خود کو ان سے نمٹنے کے قابل بنا کر تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ‘آپ سب ہمیشہ سے ان روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے چوکس رہے ہیں جو ہمارے سامنے برسوں سے ابھرے ہیں۔ لیکن جیسے جیسے وقت بدل رہا ہے، اب ہمیں مختلف قسم کے انتخاب کا سامنا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہمیں ایسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے جو کہ غیر روایتی ہیں۔ کوسٹ گارڈ کو سائبر حملوں، ڈیٹا کی چوری، سگنل جیمنگ، راڈار کی مداخلت اور جی پی ایس کے دھوکے جیسے کئی تکنیکی خطرات کا سامنا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک طرف کوسٹ گارڈ کو روایتی خطرات کا سامنا ہے تو دوسری طرف نئے ابھرتے ہوئے خطرات بھی ہیں۔ یعنی آپ کو دونوں طریقوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کا راستہ جس کا مستقبل میں تصور کیا جا رہا ہے، تمام قوتوں کو بااختیار بنانے میں ہی مضمر ہے۔ وزیردفاع نے کہا’’میں دیکھتا ہوں کہ ہماری مضبوط سیکورٹی مضبوط زراعت، مضبوط تعلیم، مضبوط صحت، مضبوط معیشت، مضبوط سائنس اور ٹیکنالوجی اور مجموعی قومی اور سماجی بااختیاریت سے جڑی ہوئی ہے۔ ہمارے خوابوں کا ہندوستان تب ہی مضبوط ہوگا جب ہمارا سیکورٹی سسٹم اور ہماری سیکورٹی فورسز مضبوط ہوں گی‘‘۔ سنگھ نے کہا کہ حکومت کوسٹ گارڈ کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پابند عہد ہے۔ کوسٹ گارڈ کو مالی سال 2025-26 کیلئے 9,676کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کے بجٹ سے 26.60 فیصد زیادہ ہے۔ یہ کوسٹ گارڈ کو جدید بنانے کی طرف بہت اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے لیے 14 گشتی کشتیوں، 6 ایئر کشن وہیکلز، 22 انٹرسیپٹر بوٹس، 6 آف شور گشتی جہاز اور اگلی مپیڑھی کی 18 گشتی کشتیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے مستقبل میں کوسٹ گارڈ کی صلاحیت اور طاقت دونوں میں اضافہ ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ خود کوسٹ گارڈ نے بھی تکنیکی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے اور مہی پال پور میں ڈیجیٹل کوسٹ گارڈ پروجیکٹ کی بنیاد رکھی ہے۔ ان تمام کوششوں سے کوسٹ گارڈ کو تقویت ملے گی اور یہ روایتی اور غیر روایتی خطرات سے موثر انداز میں نمٹ سکے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رام بن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثات، ایک ازجان ، پانچ زخمی
تازہ ترین
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین
اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?