رام بن //زونل ایجوکیشن افسر رام بن زبیدہ بیگم کے اعزاز میں ایجوکیشن زون رام بن کی ٹیچنگ کیمو نٹی نے ان کی ریٹائر منٹ پر شاندار الوداعی تقریب منعقد کی۔سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین ،ڈپٹی سی ای او بال جی تھپلو، اے ڈی پلاننگ ایجوکیشن گنیش کمار،ڈی ای پی او پرشوتم سنگھ راجو،ریٹائر لیکچرار خورشید خان، مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے پرنسپلوں اور ہیڈ ماسٹروں اور دیگر محکمہ تعلیم کے افسران نے الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے 1978 میں ٹیچر کے طور پر اسکول میں شمولیت اختیار کی، محکمہ میں مختلف پوزیشن حاصل کی اور تدریس، اسکول منیجمنٹ اور انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر تجربہ حاصل کیا۔انہوں نے 39 سال سے زائد عرصے سے تعلیم کے شعبے میں خدمت کی۔ان کی تعلیم اور طلباء کی لگن کے تئیں ڈپٹی سی ای او رام بن نے کہا کہ وہ مختلف صلاحیتوں کے ساتھ محکمہ کی سب سے زیادہ صبر سے سننے والی تھی اور محکمہ اور عوام کی طالب علموں اور اساتذہ تک رسائی کو یقینی بنایا۔ڈیپارٹمنٹ میں اپنے ساتھیوں، پورے ٹیچر کمیونٹی اور دوستوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے کیرئر میں مجھے ساتھیوں اور ماتحتوں سے بہت پیار اور عزت ملی ہے۔میں آپ کے تمام احسانات، حمایت اور حیرت انگیز 39 سال کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی گئی۔نعیم راتھر ،بلال سوہل ،تیرتھ سنگھ اور دیگر نے انہیں ریٹائر منٹ کے بعد کی زندگی کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔