اشرف چراغ
کپوارہ//پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم سکول ایجو کیشن نے زونل ایجوکیشن آ فیسر ترہگام کو معطل کرکے ڈائریکٹویٹ آفس کیساتھ تا حکم ثانی منسلک کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ زونل ایجوکیشن آفیسر کے خلاف متعدد الزامات ہیں اور ترہگام زون کے کچھ لوگوں نے ان کے خلاف حکومتی سطح پر اپنی شکایت درج کی ہیں۔پیر کے روز پرنسپل سیکرٹری سکول ایجو کشن نے حکم نامہ زیر نمبر176-JK(Edu)2023بتاریخ 19جون جاری کرکے مذکورہ آفیسر کو معطل کر دیا ۔انہو ں نے محمد رئوف رحمان جوئنٹ ڈائریکٹر سنٹرل سکول ایجو کیشن کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کیا اور ہدایت دیں کہ وہ ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔ترہگام ایجو کیشن زون کا چارج نزدیکی زون کے آفیسر کو دیا گیا ہے۔