زیڈمورٹنل کیلئے بلاسٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کنگن//غلام نبی رینہ//گگن گیر سونہ مرگ میں بلاسٹنگ کی وجہ سے ایک رہائشی مکان میں دراڑیں پڑگئی ہیں جس کی وجہ سے مکین خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ محمد افضل بٹ نامی ایک شہری نے بتایا کہ گگن گیر میں تعمیر کی جارہی 6.5 کلو میٹر زیڈ مور ٹنل میں منگل کی رات کو جب بلاسٹنگ کی گئی تو پوری بستی دہل اٹھی اور اس کے بعد میرے مکان میں کئی جگہوں پر ڈرارئیں پڑگئیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا معاینہ کرکے نقصان کا تخمینہ لگائیں اور مکان کی مرمت کرنے کے لئے رقم واگزار کریں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *