سرینگر// زبر ون پہاڑی کے دامن میں واقع زیٹھ یار مندر ، جہاں زیشٹا دیوی کی پوجا ہوتی ہے ، میںکل سالانہ مہا یگیہ کا اہتمام ہوا جس میں وادی اور بیرونی ریاست مقیم سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی۔یگیہ کا اہتمام زیشٹا دیوی پربندھک کمیٹی نے کیا تھا ۔کمیٹی کے صدر بی بی بھٹ نے کہاکہ کشمیر میں نامسائد حالات کے باوجود 3 سو کے قریب کشمیری پنڈتوں نے تقریب میں شرکت کی۔