سرینگر//ڈی ایس پی محمد ایوب پنڈت جوکہ شب قدر کے موقعہ نوہٹہ میں جامع مسجد میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانبحق ہوئے کے لئے کل آرمڈ پولیس کمپلیکس زیون میں ایک دعائیہ اور قرآن خوانی کی مجلس کا انعقاد ہوا۔ مجلس کا انعقاد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سیکورٹی جے اینڈ کے اور انسپکٹر جنرل پولیس سیکورٹی جے اینڈ کے کی جانب سے کمانڈنٹ جے کے اے پی تھرڈ بٹالین سیکورٹی اور جے کے اے پی تھرڈ بٹالین کے جوانوں کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور سوگوار اں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔جے کے اے پی 9اور12 بالٹینوں کے افسران اور جوان کے علاوہ پولیس ٹیلی کام عملہ بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔