سوپور،کپوارہ // شمالی کشمیر کے زینہ گیرسوپورمیں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں 24سالہ نوجوان لقمہ اجل جبکہ اُسکاباپ شدید زخمی ہو گیا ۔ شمالی قصبہ سوپورکے مضافاتی علاقہ زینہ گیرکے یمبرزلواری ہارئون گائوں کے نزدیک ایک ٹپرکوحادثہ پیش آیا،اوراس میں سوارباپ بیٹاشدیدزخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کوسوپورسے صدراسپتال سرینگرمنتقل کیاگیاجہاں ٹپرڈرائیور کا 24سالہ بیٹا ہلال احمدریشی زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا جبکہ اُسکا باپ عبدالاحد ساکن ہارون زینہ گیر اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں باپ بیٹے گھر کی جانب جا رہے تھے تو اس دوران یمبرزلواری کے مقام پر ٹپر درئیوار کے کنٹرول سے باہر ہو کر وہاں ہی پلٹ گیا ۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو علاج ومعالجے کیلئے پہلے سوپور پھر اس کے بعد صدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلال احمد ریشی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ اس کے والد کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔نوجوان کی لاش جب اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اُدھر بومبی پولیس نے اس سڑک حادثے سے متعلق رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ادھرشمالی ضلع ہندوارہ میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں 18افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔منگل کی صبح ماور سے ہندوارہ کی طرف آرہی ایک مسافر بس زیر نمبر JK13.3402کو چونٹی پورہ کے مقام پر حادثہ پیش آ یا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے مسافرو ں سے کچھا کچھ بس جب چونٹی پورہ کے مقام پر پہنچ گئی تو گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر گئی اور لڑھک کر ایک نالہ میں جاگری ۔حادثہ کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لوگ بچائو کاروائی کے سلسلہ میں چونٹی پورہ پہنچ گئے جہا ں انہو ں نے مسافرو ں کو بس کے اندر شیشے تو ڑ کر باہر لایا اور زخمیو ں کو فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ میں داخل کیا گیا جہا ں انہیں ابتدائی علاج ومعالجہ کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ میں 18مسافر زخمی ہوئے لیکن ڈاکٹرو ں کا کہنا ہے کہ9مسافر شدید طور زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اس دوران زچلڈار کے مقام پر ایک ایک بیلوروگا ڑی اور مو ٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جسمیں مو ٹر سائیکل سوار فیا ض احمد میرساکن وڈر شدید زخمی ہوا جس کے بعد اس کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال ہندوارہ میں دا خل کیا گیا ۔ادھر وسن کراسنگ کنزر کے نزدیک ایک ماروتی کار زیر نمبر JK01H/0737 نے ایک رہگیر غلام محی ٰ لدین راتھر ولد غلام احمد راتھر ساکن وُسن کنزر کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے جے وی سی اسپتال منتقل کیا ۔