سرینگر// صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے کہا ہے کہ حکومت وادی کشمیر میں صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے۔اس بات کا اظہار وزیر موصوف نے صنعتی بستی زینہ کوٹ میں آفس۔ سٹوریج سہولیت کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر کیا۔ اس سہولیت پر سٹیٹ پلان اور پی ایم ڈی پی پیکج کے تحت855.60 لاکھ روپے کی رقم صرف کی گئی ہے۔وزیر نے کہا کہ حکومت نئے صنعتی ادارے قائم کرنے والوں کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر ریاست کو ملک کی ان 15 ریاستوں میں شمار کیا جائے گاجنہیں صنعتی اور کاروباری لحاظ سے بہتر مانا جاتا ہے۔وزیر نے ایم ڈی سیکاپ کو ہدایت دی کہ وہ نوجوانوں کے لئے زینہ کوٹ میں ایک کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کے اقدامات کرے۔صنعت و حرفت کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ ایم ایل اے گاندر بل شیخ اشفاق جبار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر پی ایم ڈی پی کے تحت260.25 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے انڈسٹریل اسٹیٹ زکورہ میں اپ گریڈیڈ بنیادی ڈھانچہ کا بھی افتتاح کیا۔وزیر نے صنعت گھر بمنہ سرینگر کا بھی دورہ کیا ۔