سرینگر//سرینگر کے صنعتی علاقہ زینہ کوٹ میں آگ کی بھیانک واردات کے دوران3صنعتی یونٹ جل کر خاکستر ہوئے۔ صنعتی مرکز زینہ کوٹ میں جمعہ کی صبح3منزلہ عمارت میں8بجکر15منٹ پر آگ کی بھیانک واردات رونما ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آگ کی واردات میں3صنعتی مراکز مکمل طور خاکستر ہوئے۔ فائراینڈ ایمر جنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر سروسز عملہ جائے واردات پر پہنچا اور چار گھنٹوں تک مسلسل محنت کرکے آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا تاہم اس سہ منزلہ عمارت میں قائم تین صنعتی یونٹوںجے ایس انٹر پرائزز، ہائی سینتھٹک اور ایگرو پروڈکٹس کو بے حد نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ اس ہولناک آگ کی واردات میں کم سے کم 50لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کے وجوہات جاننے کیلئے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔