Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

زینہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 10, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
ایک بھیگہ زمین کے چہرے کو اس ٹوٹے پھوٹے جھونپڑے نے،جو اس کے بیچوں بیچ چیچک کے بدنما داغ کی طرح نظر  آ رہا تھا،  مسخ کر رکھا تھا ۔ جھونپڑے کے گرد پتھریلی زمین میں اُگی خودرو جھاڑیاں اس بات کی غمازی کر رہی تھی کہ اس سارے اثاثے کا مالک ضرور کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوگا ۔۔۔۔۔
حالانکہ کبھی یہ جھونپڑا  ایک خوبصورت کاٹیج ہوا کرتا تھا جو عشق پیچان کی بیلوں سے ڈھکا تھا اور کاٹیج  کے ارد گرد دس بھیگے زمین کا خوبصورت اور پر رونق باغ تھا۔سائیڈ میں نوکروں کے کوارٹر بنے تھے اور ننھا عامراپنے والد ماجد علی کے سامنے ہی لان میں اٹکھیلیاںکرتا رہتا تھا۔ کبھی پھولوں کے جھنڈ میں آنکھ مچولی کھیلی جا رہی تھی اورکبھی سیبوں کے پیڑوںسے جھولاجھلایا جا رہا تھا ۔۔۔۔۔  اچانک تنداور تیز ہوا کے جھونکوں سے خوشیوں کے باب الٹ گئے، ماجد علی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ، سب کچھ بکھر گیا۔۔۔ ماجد علی اپنے بیٹے عامر کو کسی بڑے عہدے پردیکھنا چاہتا تھا،لیکن وہ اپنے خواب کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکا، ہاں ان کا خواب اُن کی بیوی آصفہ بیگم نے پورا کرنے کے لئے تن،من،دھن صرف کیا ۔۔۔۔۔ آہستہ آہستہ آس پاس کی زمین بکتی چلی گئی۔۔۔نوکروں کو رخصت کر دیا گیا۔۔۔ پھولوں سے ڈھکے کاٹیج کے چھت کی کمر بیٹھتی چلی گئی۔۔۔ بارش کی تیز بوچھاریں دیواروں سے سفیدی کھرچنے لگیں، اچھی اور قیمتی چیزیں ایک ایک کرکے بکتی چلی گئیں  اور آہستہ آہستہ دس بھیگے زمین سکڑتے سکڑتے ایک بھگہ تک پہنچ گئی اور خوبصورت کاٹیج جھونپڑے کی شکل اختیار کر گئی۔۔۔عامر تب تک انجینئرنگ فسٹ ڈیوژن میں پاس کر چکا تھا ۔  آصفہ بیگم  نے اپنی ساری توجہ عامر پر مبذول کر رکھی تھی ۔۔۔اور وہ اپنے آپ کو بھول چکی تھی ۔۔۔ عامر بھی پڑھائی میںبہت زیادہ مشغول تھا   اور  جب اس کو اپنی ماں کو غور سے دیکھنے کاموقعہ ملا تب تک وہ دمہ کی ایسی مریضہ بن چکی تھی کہ جس سے اب چھٹکارا پانا اگر چہ  ناممکن نہیں مگر مشکل  ضرور تھا۔۔۔
انجینئرنگ کی  سرٹیفکیٹ ہاتھ میں لیئے  عامر نے نہ جانے  کتنے انٹرویو دیئے، کتنے در کٹکھٹایئے ۔۔۔ ہر صبح نئی آرزولے کر گھر سے روانہ ہونا اور رات گئے چہرہ لٹکا کر واپس آنا اُس کا معمول بن چکا تھا۔۔۔ماں کی دوائی کے لیئے برتن  تک بک گئے، لیکن وہ ٹھیک نہ ہوسکی ۔۔۔ اسے مسلسل علاج کی ضرورت تھی،علاج کے لیئے بہت سارا پیسہ چاہئے تھا  اور یہی  پیسہ عامر کے پاس نہیں تھا۔۔۔۔ ایک دن عامر حسبِ معمول دیر سے گھر پہنچا  تو اسے ہر در سے مایوسی ٹپکتی محسوس ہو رہی تھی۔۔۔ اس کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا ۔۔۔ بڑی مشکل سے اندر پہنچا  تو ماں کی کھلی آنکھیں اسے تک رہی تھیں ،  وہ دوڑ کے ماں کے سرہانے پہنچ گیا ، اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھا ۔۔۔ ماں کی بے نور آنکھیں اسے گھور رہی تھیں۔۔۔ اسے دل کی دھڑکن بند ہوتی ہوئی محسوس ہونے لگی۔۔۔ ماں کو جھنجوڑا ، چیخا ، چلایا ۔۔۔ لیکن بے نور آنکھیں پلک جھپکائے بغیر اسے تکتی  جا رہی تھیں۔۔۔۔۔ کتنا بے بس تھا وہ ۔۔۔ کوئی پوچھنے والا بھی نہ تھا ۔۔۔ چپ کرانے والا بھی کوئی نہ تھا،  بس اگر کوئی قریب تھا  تو وہ تھا  بے انتہا درد،  اکیلے پن کی کسک،  تنہائی کی چبھن ، اوراحساسِ بے بسی ۔۔۔ کیسا  وقت تھا  خود ہی روتا رہا  اور خود ہی اپنے آپ کو تسلی دیتا رہا ۔۔۔۔۔
زندگی کے بے انتہا  رتیلے سمندر میں وہ اپنے آپ کو بے یارومددگار گھسیٹتا رہا ۔۔۔ وقت کے شعلہ بار تھپیڑوں نے اُس کے چہرے کو کرخت بنا دیا ۔۔۔ شوخی اور چنچل پن مایوسی کی تند لہروں کی نذر ہو گیا۔۔۔ ہونٹوں پر زہریلے ناگ کی سی پھنکار چپک گئی ۔۔۔اور جسم کی طرح اس کا دل بھی سیاہ، سخت، اور کھردرا ہو گیا۔۔۔۔۔
      اپنے آخری اثاثے ٹوٹے پھوٹے کاٹیج کو فروخت کرکے شہر کے مشہورکنٹریکٹرسے پندرہ لاکھ روپے لے کراس کا چہرہ اور سیاہ ہوگیا ۔۔۔  صرف ایک ہفتے کے بعد لسٹ میں اس کا نام سرِفہرست تھا۔۔۔۔۔۔  کچھ سال  ادھر اُدھر کام کرنے کے بعد اس کی ٹرانسفر  دوسرے شہر  میں ہوگئی۔ جہاں وہ  ایک خوبصورت سرکاری کوارٹر میں اپنی آرائش و  زیبائش کے ساتھ منتقل ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ اب وہ اس شہر کا نیا انجینئر مسٹر عامر علی تھا اور دفتری کام میں ماہر، جواہرکاک اس کا خاص آدمی بن چکا تھا۔  جوا ہرکاک میں ہر نئے افسر کا خاص آدمی بننے کی پوری صلاحیت موجود تھی ۔۔۔۔۔ شہر کے بڑے بڑے ٹھیکیداروں سے جوا ہرکا ک  کے قریبی مراسم تھے ۔۔۔ اس لئے عامر کے چارج سنبھالتے ہی  ٹھیکہ داروں کے ہاں نئے انجینئر کے اعزاز میں رنگا رنگ ضیافتوں کا اہتمام ہونے لگا۔۔۔ ساتھ ہی ساتھ نئے انجینئر کے شوق و  ذوق ،جوش و جذبے اورکام کے تئیں اُس کی لگن سے  بھی سارے لوگ واقف ہوتے گئے ۔۔۔۔
چند دنوں میں ہی عامر نے ایک اچھے خاصے نباض کی طرح کام سے واقفیت حاصل کی ،گرد و پیش سے باخبر ہوا، ماحول کو اچھی طرح جانچا پرکھا۔۔۔ پھر  جوا ہرکا ک  سے پرایئویٹ روم میں پرایئویٹ باتیں شروع ہوئیں  ۔۔۔ جواہرکاک کے ہونٹوں پر مکارانہ مسکراہٹ بکھر گئی ۔۔۔ کام نے سرعت اختیار کی۔۔۔  رات کیا اور دن کیا عامرکا قلم گھستا رہا اور کورے کاغذ کے ڈھیر ساہ ہوتے گئے ۔۔۔ پھرعامر  ایک ہی جگہ پر  رکا  نہیں رہا ،  وہ آج یہاں تو کل وہاں ۔۔۔۔ جہاں جہاں بھی نئے اور بڑے پروجیکٹ آتے تھے  وہاں عامر کی پوسٹنگ ناگزیر بنتی تھی۔۔۔  ہر جگہ پر  جواہرکاک جیسے پرائیویٹ سکریٹری بدلتے گئے  اور کام میں اضافہ ہی ہوتا گیا، پیسے کی کافی ریل پیل ہوگئی ۔۔۔ نئی تعیناتیوں اور تقرریوں پر پیسہ پانی کی طرح خرچ ہوتا گیا ۔۔۔  پیسہ کمانے اور خرچ کرنے کی دوڑ میں عامر کو خود بھی پتہ نہیں چلا کہ وہ چیف انجینئر کے عہدے پر کب پہنچا ۔۔۔۔۔ عہدہ بڑنے کا احساس اسے تب ہوتا تھا جب اس کے قلم میں اور  زیادہ طاقت آجاتی تھی ۔۔۔۔  
بڑے بڑے آفیسر اُس سے خوش تھے ،  منسٹروں کا وہ چہیتا تھا  اور ٹھیکہ داروں میں  ہردل عزیز  ۔۔۔۔۔  سروس ریکارڈ میں وہ بڑا ایماندار، دیانتدار اور انصاف پرور آفیسر درج تھا  ۔۔۔۔۔اب وہ ایک بھیگہ زمین میں ٹوٹے پھوٹے کاٹیج کا دردبھول چکا تھا ۔۔۔  تنہائیوں کا احساس دولت کی ریل پیل کی رنگینیوں میں دفن ہو چکا تھا۔۔۔  زندگی کی ہر چیز اسے میسر تھی۔۔۔
  اور تمام آرام و آسائش کے ساتھ بیس بھیگے زمین کے بیچوں بیچ اس کی شاندار کوٹھی دلہن کی طرح جگمگ جگمگ کر رہی تھی  ۔۔۔۔۔
���
اننت ناگ،  اسلا م آباد کشمیر،فون نمبر9419734234
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?