سرینگر//حضرت خواجہ زین الدین علی دارؒ ولی کامل کے 397ویں عرس مبارک کے سلسلے میں کل ایک خصوصی اختتامی تقریب اُن کے آستان عالیہ واقع زیندار صاحب (حبہ کدل) میں منعقد ہوئی۔ ہر نماز کے بعد بقعہ عالیہ میں موجود باسند تبروکات کی نشاندہی کی گئی ۔اس سے قبل بقعہ عالیہ میں خطمات المعظات، دورد و ازکار اور مولود خوانی کی روح پرور مجالس کا بھی انعقاد ہوا۔ آج نمازِ جمعہ پر مولانا حامد رضا شانِ اولیاء پر وعظ فرمائیں گے جبکہ نمازِ مغرب تا عشا تک علامہ مولانا شوکت حسین کینگ تبلیغ فرمائیں گے۔