کشتواڑ//چناب ویلی کے ضلع کشتواڑ میں راشن ڈیلروں نے حکومت ابلاغ پرفروخت کے لئے سی اے پی ڈی محکمہ کی طرف سے کرایہ اور NFSA کے تحت کمیشن کی ادئیگی میں تا خیر پر ہڑتال پر جانے کی دھمکی دی ہے۔ڈیلرس ایسوسی ایشن کے صدر خور شید احمد ملک نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم مسلسل پچھلے 15دنوں سے ہڑتال پر بیٹھے ہیں ،حکومت اور انتظامیہ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں لیکن یہ بد قسمتی کی بات ہے کہسرکار اور انتظامیہ ان کے جائز مطالبات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔تا ہم احتجاجی ڈیلروں نے کہا کہ انہوں نے سی اے پی ڈی حکام سے کئی بار رابطہ کیا اور اپنے کیس کی پیروی کی لیکن محکمہ نے ان کے واجبات واگزار نہیں کئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پچھلے 15ماہ سے ان کی کمیشن اور کرایہ ادا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہم سرکاری اسٹورز سے راشن خریدنے کے لئے کے قابل نہیں ہیں،یہاں تک کہ ہم اپنے بچوں کے لئے سکول کاپی اور پنسل خریدنے کے قابل نہیں ہیں کیوں کہ پچھلے کئی دنوں سے راشن سٹور بند پڑے ہیں،ہم پہلے ہی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،حکومت سنجیدگی سے ہمارے مطالبات نہیں لے رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کشتواڑ کے تمام راش ڈیلرسکمیشن اور کرایہ کے بغیر ہیںان کا روز مرہ کے معاملات چلانا نا ممکن ہو گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر محکمہ ایک ہفتے کے اندر اندر ڈیلروں کے واجبات واگزار نہیں کرتا تو وہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کی دھمکی دی۔