عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر/وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے صوبائی کمشنر اور دیگرحکام کے ہمراہ درگاہ حضرتبل کادورہ کیا اوردرگاہ کے شمالی حصے میں نئے بچھائے گئے سنگ مرمرفرش کاافتتاح کیا۔ڈاکٹر اندرابی نے اس کے بعد حکام اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں کی میٹنگ میں شب معراج کے سلسلے میں انتظامات طے کئے۔ وقف چیئرپرسن نے شب معراج تقریب کیلئے بلاچوک تمام انتظامات کرنے پرزوردیا۔ڈاکٹر اندرابی نے اس موقعہ پرذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ اب وعدے کے مطابق جموں کشمیرمیں تمام زیارت گاہوں کواَپ گریڈ کرنے پرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔