زیارت خواجہ حبیب اللہ نوشہری کے سجادہ نشین کا انتقال

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے قدیم زیارتگاہ حضرت حبیب اللہ نوشہریؒ نوشہرہ کے سجادہ نشین پیر شمس الدین فاروقی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے اہل خانہ اور دیگر پسماندگان کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم فاروقی نے زیارتگاہ میں کافی مدت تک اپنے ملی خدمات بخوبی انجام دیئے۔ اسی دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل صبح پاندریٹھن کی معروف سماجی شخصیت اورتاجر غلام محمد جو کے گھر جاکر اُن کے برادر فردوس علی کے انتقالِ پُرملال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ڈھارس بندھائی۔ مرحوم فردوس علی چند دن قبل لندن میں انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے لیڈر تنویر صادق بھی تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *