Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

زیارتگاہوں پر بیٹھتے لوگ، وہاں کے ٹھیکیدار | وقف سے باہر زیارت گاہیں پیشہ ورانہ کاروباری مراکز:درخشاں اندرابی

Towseef
Last updated: September 26, 2022 2:04 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی
سرینگر//جموں وکشمیر وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اتوار کے روز کہاکہ زیارتگاہوں اور درگاہوں پرمذہب کے نام پر زائرین کے ساتھ جو بھی زیادتیاں آج تک ہوئیں، اْس کو ہم اب برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا آرڈر کسی ذات کے خلاف نہیں بلکہ اْس مافیا کے خلاف ہے، جنہوں نے زیارت گاہوں کا تقدس پامال کیا ہے۔اْن کے مطابق زیارت گاہوں پر جو لوگ بیٹھتے ہیں وہ اصل میں وہاں کے ٹھیکیدار ہوتے ہیں ، انہوں نے وہ جگہ یا کھڑکی ٹھیکے میں خریدی ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں یہ اندر کی بات ہے لیکن ضلع کولگام میں دن دہاڑے ایسا کیا جارہا ہے۔ان باتوں کا اظہار چیئرپرسن نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں متعدد جگہوں پر ایسی زیارتیں ہیں جو وقف بورڈ کی دیکھ ریکھ میں نہیں اور ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو بھی درگاہیں ہیں وہ وقف ہوتی ہیں لہٰذا ان پر کسی کا حق نہیں بنتا۔انہوں نے واضح کیا کہ زیارتگاہوں اور درگاہوں کو پیشہ وارانہ بزنس یا آوارہ گردی کا تماشہ گاہ نہیں بننے دیںگے۔ اْن کے مطابق ہم وقف بورڈ کے چوکیدار ہیں لہٰذا چوکیدار کا کام حقائق کو سامنے لانا ہے جو ہم لا کر ہی رہیں گے۔در

خشاں اندرابی نے کہا :’ زیارتگاہوں پر مذہب کے نام پرآج تک جو بھی زیادتیاں ہوئیں وہ اب ہم برداشت نہیں کریں گے۔ ‘‘اْن کے مطابق جبری چندہ وصولی پر پابندی کا حکم نامہ کسی ذات کے خلاف نہیں بلکہ اْس مافیا کے خلاف ہے جو زیارتگاہوں کا تقدس پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زائرین پریشان ہیں کہ اْنہیں زیارتگاہوں اور درگاہوں پر مجاور حضرات چندہ وصولی کے نام پر جامہ تلاشی لیتے تھے ،جس وجہ سے لوگ زیارتگاہوں پر جانے سے کتراتے ہیں۔۔وقف چیئرپرسن نے کہاکہ ہمارے مشاہدے میں آیا ہے کہ آستانوں پر جو لوگ بیٹھتے ہیں وہ وہاں کے ٹھیکیدار ہوتے ہیں۔ انہوں نے وہ جگہ یا کھڑکی ٹھیکے میں خریدی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کولگام ضلع میں سمنانی صاحب ؒ کا دربار ہو یا کنڈ زیارت گاہ، انہیں جان بوجھ کر وقف بورڈ سے باہر رکھا گیا ہے تاکہ وہاں پر کاروبار کرکے پیسے بٹورے جاسکے۔درخشاں اندرابی نے کہاکہ شہر میں یہ اندر کی بات ہے لیکن ضلع کولگام میں جتنی بھی درگاہیں ہیں وہاں ایسا سر عام ہو رہا ہے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ ولی اللہ کے دربا ر قدرتی طورپر وقف کی دیکھ ریکھ میں آتے ہیں اْس پر کسی کا حق نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ کسی کی جاگیر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ولی اللہ نے اپنی زندگی لوگوں کے لئے وقف کی ہوتی ہے اْن کی جائیداد بھی وقف ہیں لہٰذا اس پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔درخشاں اندرابی نے کہا کہ کولگام میں ایک زیارت شریف کو ستر لاکھ روپیہ پر ٹھیکہ میں دیا گیا ہے جب ہم نے یہ بات سنی تو ہمیں افسوس ہوا کہ کیسے لوگ ہیں جو زیارتگاہوں کو تجارت گاہ کے بطور استعما ل میں لا رہے ہیں۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کولگام ضلع کے دمحال ہانجی پورہ میں اقلیتی مورچہ کنونشن کی صدارت کی ۔ کنونشن میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر شیخ بشیر اور کولگام ضلع بی جے پی کے صدر عابد حسین خان بھی موجود تھے۔

دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش پر منعقدہ کنونشن میں ضلع کے تمام بلاکس کے مندوبین نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کی من کوئی بات سنی گئی جس پر زبردست غور و خوض کیا گیا۔ ضلع کے کئی ممتاز شہری بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ پورے ہندوستان میں بی جے پی واحد سیاسی جماعت ہے جو ایماندار اور متحرک وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرتی ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

جموں سرینگرشاہراہ پر رام بن کے چندر کوٹ میں گاڑیوں کے ٹکرانے سے 35 یاتری معمولی زخمی

July 5, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?