Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

زیادہ دیر بیٹھے رہنا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ فکر ِ صحت

Towseef
Last updated: August 18, 2024 9:33 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

لیاقت علی جتوئی

تحقیق کے مطابق زیادہ دیر بیٹھنے اور زیادہ دیر تک سونے والے لوگ غیر صحت مند یا بیمار ہوتے ہیں۔ اگر آپ طویل نشست اور زیادہ نیند لینے کے طبی نقصانات سے آگاہ نہیں ہیں توآسٹریلوی سائنس دانوں نے غیر فعالیت اور زیادہ نیند لینے کے طبی نقصانات کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح دیگر غیر صحت مند عادتیں مثلاً تمباکو نوشی یا غیر صحت مند کھانے ہماری صحت کے لیے اچھے نہیں ہیں بالکل اسی طرح زیادہ دیر بیٹھنے اور زیادہ دیر تک سونے کی عادات بھی انسانی صحت کے لیے زہرِقاتل ثابت ہوسکتی ہیں۔
قبل از وقت اموات کے امکانات : سڈنی یونیورسٹی کی طرف سے کیے گئے مطالعے میں محققین کو پتا چلا ہے کہ جن لوگوں کے روزمرہ معاملات میں زیادہ دیر تک بیٹھنا اور سونا شامل تھا وہ رفتہ رفتہ جسمانی سرگرمیوں سے دور ہوتے چلے گئے اور ان لوگوں میں تمباکواستعمال کرنے والے لوگوں کی طرح قبل از وقت موت کا امکان زیادہ پیدا ہوگیا۔ اس مطالعے میں45برس اور اس سے زائد عمر کے2لاکھ 30ہزار افراد شامل تھے۔تجربے کے دوران محققین نے شرکا سے ان کے روز مرہ معاملات میں سے غیر صحت مند سرگرمیوں مثلاً نامناسب کھانوں کی عادات، تمباکو نوشی، غیر فعالیت، طویل نشست اور زیادہ نیند (نو گھنٹے سے زیادہ کی نشست اور نیند) کے بارے میں معلومات جمع کیں۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق دو یا تین اقسام کی غیر صحت مند سرگرمیوں میں ملوث مطالعے کے تقریباً 30 فی صد شرکا میں سے16 ہزار چھ سال کے عرصے میں فوت ہوگئے۔
محققین کے مطابق ایسے شرکا جو جسمانی طور پر فعال نہیں تھے ان میں جسمانی سرگرمیوں کی سطح، ہفتے میں 150منٹ کی معتدل ورزش پر پورا اترنے والے لوگوں کے مقابلے
میں60فیصد زیادہ اموات کا امکان تھا۔ تحقیق سے ظاہر ہوا کہ جسمانی غیر فعالیت کے ساتھ طویل نشست یا پھر غیر فعال طرز عمل کے ساتھ زیادہ نیند لینے والے شرکا، ان دیگر شرکا کی طرح موت کے بڑے خطرے سے دوچار تھے جو تمباکونوشی جیسی مضر صحت عادتیں رکھتے تھے۔یونیورسٹی آف سڈنی میں سڈنی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سینئر محقق اور تحقیق کی قیادت کرنے والے پروفیسر میلوڈی ڈنگ کا کہنا تھا کہ صرف جسمانی غیر فعالیت کا ہی شرح اموات کے ساتھ مضبوط تعلق ہے۔ انہوں نے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگوں میں طویل نیند کے اوقات اور زیادہ دیر تک بیٹھنے کے طرز عمل کے ساتھ غیر فعالیت کے منفی اثرات کو ملا کر دیکھا گیا تو نتائج ڈرامائی ثابت ہوئے، یعنی ان لوگوں میں موت کا خطرہ ایسے لوگوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تھا جو زیادہ سوتے اورگھنٹوں بیٹھا کرتے تھے لیکن جسمانی طور پر کم فعال تھے۔تاہم محقق ڈنگ نے مطالعے کے اختتام پر ایک واضح پیغام دیا ہے کہ صحت مند طرز عمل اموات کےخطرے کی شرح کو کم کرسکتا ہے۔ محقق ڈنگ کے مطابق جسمانی سرگرمیاں انسانی صحت کے لیے سب سے اہم ہیں اور اگر اس طرح کے غیر صحت مندانہ طرز عمل کے مجموعے سے آپ کی صحت خطرے میں پڑ رہی ہے تو مجموعی صحت کی خاطر ان میں سے کم از کم کسی ایک کو چھوڑنا ایک اچھا انتخاب ہوگا۔
دل کی بیماریوں کو دعوت : ایک مطالعے میں نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے بتایا تھا کہ زیادہ دیر تک بیٹھنے کے نقصانات ہر عمر کے افراد پر یکساں ظاہر ہوتےہیں۔ طویل نشست کی وجہ سے 30برس کے نوجوانوں کے جسم کی شریانیں بھی سخت ہو جاتی ہیں یا اکڑ جاتی ہیں، جسے میڈیکل سائنس میں دل کی بیماریوں کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔زیادہ چلتے پھرتے نہ رہنے سےجرمن شہریوں کی صحت اس وقت تاریخ میں بدترین سطح پر ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کی نو فیصد سے بھی کم آبادی ہے، جو مکمل طور پر صحت مند طرزِ زندگی گزار رہی ہے۔ اوسطاً جرمن شہری ساڑھے سات گھنٹے یومیہ بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ ویسےتو صرف جرمن ہی اس انداز کی غیرصحت بخش زندگی نہیں گزار رہےبلکہ یہ رجحان پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔
مسلسل بیٹھے رہنا تمباکو نوشی ہے :حالیہ کچھ برسوں میں بیٹھے رہنے کو سنجیدہ طبی نقصانات کی وجہ سے’نئی طرح کی سگریٹ نوشی‘ قرار دیا گیا ہے۔ گو کہ تمام سائنسدان اس بات پر متفق نہیں کہ اسے تمباکونوشی جیسا مضر قرار دیا جائے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے کم بلڈپریشر، دورانِ خون کے نظام میں خرابی، سرطان، دل کے امراض اور ذیابطیس جیسے امراض سے تعلق واضح ہے۔
ہر طرح کا بیٹھنا ایک سا نہیں :یوں تو بیٹھنے کے مختلف اندازاور ان کے اثرات مختلف ہیں۔ مگر سائنسدانوں کے مطابق دفتر میں کرسی پر بیٹھنے کے صحت پر مضر اثرات گھر میں صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے جیسے نہیں ہیں۔ مستقل بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا اور قبل از وقت موت، ٹائپ ٹو ذیابطیس اور دل کے امراض کے درمیان گہرا تعلق دیکھا گیا ہے۔
کمزوری میں اضافہ :سائنسی رپورٹ کے مطابق، ایسی خواتین جو زیادہ وقت بیٹھی رہیں، وہ جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یعنی ایسی خواتین کو کسی بیماری سے صحت یاب ہونے یا کسی گھاؤ کے بھرنے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اس جسمانی نقصان کو ختم کیا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے حرکت شرط ہے۔
بیٹھیے کم اور چلیے زیادہ : سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مجموعی نشستی وقت قبل ازوقت موت کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ محققین کے مطابق اگر کوئی شخص ایک نشست پر تیس منٹ سے کم وقت تک بیٹھے، تو اس سے کئی معاملات میں بہتری آسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق تیس منٹ بیٹھنے کے بعد پانچ منٹ کی واک یا حرکت ضروری ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?