زکورہ میں 17گھنٹے طویل فورسز آپریشن اختتام پذیر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ گلاب باغ زکورہ میں بدھ کو17گھنٹے طویل فورسز آپریشن ختم کیا۔
مذکورہ علاقے میں گذشتہ شام فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا تھا۔اس دوران خانہ تلاشیاں عمل میں لائی گئیں تاہم فورسز کو علاقے میں کوئی جنگجو نہ ملنے کے بعد آپریشن ختم کیا گیا۔ 
اطلاعات کے مطابق آج صبح فورسز نے اس مقام کی طرف کچھ گولیاں بھی چلائیں جہاں اُنہیں جنگجوﺅں کی موجودگی کا خدشہ تھا تاہم ان گولیوں کا کوئی جواب نہیں آیا جس کے بعد تلاشی آپریشن ختم کیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *