سرینگر//لوگوںکے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن زکورہ میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ کی صدارت ایس ایچ او آر پی سنگھ نے کی ۔میٹنگ میں سعدہ پورہ ،ہامچی اور بٹہ پورہ علاقے کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی ۔میٹنگ میں لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کئے اور پولیس کی طرف سے منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف مہم شروع کرنے کی اپیل کی ۔ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے منسلک مسائل کو ترجہی بنیادوںپر حل کئے جاینگئے جبکہ باقی مسائل متلعقہ محکموں تک پہنچایا جائے گا ۔