سرینگر//سرینگر میںپولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے زکورہ سے سمگلرکو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے 600 گرام چرس ضبط کیا۔ پولیس کے ایک پریس بیان کے مطابق ایس ڈی پی او حضرت بل کی قیادت میںپولیس نے منشیات ٖفروخت کرنے والے گلزار احمد شخ کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے 600 گرام چرس ضبط کرلیا ۔ زکورہ پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر زیر نمبر 32/2017 ،,U/S 8/20 NDPS act کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔