جموں// وزیر مملکت برائے مکانات و شہری ترقی آسیہ نقاش نے ایوان کو مطلع کیا کہ عالمی بنک فنڈنگ کے تحت زڈ بل حلقہ انتخاب کے لئے5 ڈی واٹرنگ سٹیشنوں اور نالیوں کی توسیع کی تجویز ہے۔عابد حُسین انصاری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عالمگیری بازار، مغل مسجد حول، احمد کدل، غنی سٹیڈیم اور گوجوارہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ سٹیشنوں کی توسیع کے لئے ڈبلیو اے پی سی او ایس کنسل ٹینسی کے ذریعے مفصل پروجیکٹ رپورٹ مرتب کی جارہی ہے۔مبارک گُل نے اس ضمن میں ضمنی سوال اُٹھائے۔