سرینگر// تحریک حریت ،پیپلز لیگ،پیپلز پولٹیکل مومنٹ ،حریت( جے کے)اور پیپلزفریڈم لیگ نے ہندوارہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ تحریک حریت وفدنے براٹھ سوپور جاکر سوگوار کنبوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد کی قیادت بشیر احمد قریشی کررہے تھے۔پیپلز لیگ نے زچلڈارہ ہندوارہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔تنظیم سے وابستہ حاجی محمد رمضان ، مشتاق احمد صوفی اور نذیر احمد شاہ نے دیگر اراکین کے ہمراہ براٹھ سوپورجاکر طیب مجید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اس دوران لیگ رہنما عبدالرشید ڈارکی قیادت میں ایک وفدنے پلوامہ جاکر گزشتہ ہفتے جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔پیپلز پولیٹکل فرنٹ وفدنے براٹھ سوپور جاکر غمزدہ کنبے سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد کی قیادت فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل کررہے تھے جبکہ تنظیم کے چیف آرگنائزر میر غلام حسن بھی اُن کے ہمراہ تھے۔مصدق عادل نے اس ،وقع پر کہا کہ اپنا آج اوراپنی دینا کو قوم کے روشن کل کے لئے قُربان کرنے والے یہ ہمارے محسن جوان ہمارے لئے سرمایہ حیات کی حیثیت رکھتے ہیں اوریہ ہماری قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں۔حریت( جے کے) کے کنوینیر شبیر احمد ڈار اور محاز آزادی کے نائب صدر قطب عالم نے براٹھ سوپور جاکر ہندوارہ میں فورسز کے ساتھ تصادم میںجاں بحق ہوئے جنگجوکے گھر والوں سے تعزیت کی ۔اس موقع پر تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد ڈار نے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت ہی آج مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک اہم مسئلے کی طرح دیکھا جارہا ہے۔پیپلزفریڈم لیگ ترجمان نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی پالیسیاں یہاں کے نوجوان نسل کو عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے ۔