عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ مقابلے رائفل شوٹنگ اے اے جی گرلز، کبڈی انڈر 19بوائز، فٹ بال اے اے جی بوائز اینڈ گرلز اور تیر اندازی اے اے جی بوائز کے ڈسپلن میں منعقد ہوئے۔ کبڈی کے ایک دلچسپ فائنل میچ میں زون ڈوڈا نے زون عسر کو 03پوائنٹس سے شکست دی۔ مقابلے کی ذمہ داری محکمہ کے ایک منتخب پینل اور ماہرین نے انجام دی۔ یہ مقابلے 22جولائی تک جاری رہیں گے جس میں تمام کیٹیگریز میں شیڈول مختلف گیمز کے مقابلے ہوں گے۔