اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ کے زون ریشی چوکی بل علاقے میں ایک تیندوے نے ایک کمسن پر حملہ کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ4سالہ زیان علی میر نماز عشا سے قبل اپنی والدہ کے ساتھ مکان کے باہر آیا تو وہاں چھپے بیٹھے ایک تیندوے نے ان پر حملہ کیا اور اس کو جنگل کی طرف گھسیٹنے لگا ۔جب معصوم کی والدہ نے دیکھا تو اس نے شور مچایا جس کے بعد محلہ کے لوگ جمع ہو ئے اور تیندوے کا تعاقب کیا جس کے بعد تیندوے نے کمسن کی چیر پھاڑ کی ۔مقامی لوگوں نے ذیشان کو سب ضلع ہسپتال کرالہ پورہ میں شدید زخمی حالت میںداخل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مرددہ قرار دیا ۔علاقے میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صف ماتم بچھ گئی ۔