ایم ایم پرویز
رام بن// موسلا دھار بارش کی وجہ سے موجودہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اور ضلع انتظامیہ رام بن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، تعلیمی زون بانہال، کھڑی، اکھرال اور گول میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بدھ کو بند رہیں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ تعلیمی زون بٹوت اور رام بن کے تحت آنے والے تعلیمی ادارے کھلے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ رام بن اور بٹوت کے علاقوں میں بدھ کے روز بھی تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے سکولوں میں طلباء کی تعداد کم تھی۔