عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پریتم سنگھ کی رہنمائی میں زون بھالہ میں ایک انٹر اسکول زونل سطح کے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ٹورنامنٹ کا انعقاد انچارجزونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر نے کیا ہے اور اس کی میزبانی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بیررو میں کی گئی ہے۔ایونٹ میں والی بال، کبڈی، کھو کھو، شطرنج، کیرم اور بیڈمنٹن سمیت متعدد شعبوں میں مقابلے ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں مختلف سکولوں کے 275انڈر 14لڑکوں نے حصہ لیا، جنہوں نے اپنی ایتھلیٹک صلاحیتوں اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ میچز ایک متحرک ماحول میں منعقد کیے گئے جس سے نوجوانوں میں کھیل اور دوستی کو فروغ ملا۔میزبان اسکول کے پرنسپل انجیل ٹھاکر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی اور کھیلوں کے تئیں ان کی لگن اور جذبہ کے لیے طلباء کی ستائش کی۔ انہوں نے نوجوان
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔انچارجZPEO بھلا، سباش چندر نے تقریب کے نوڈل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اس کی آسانی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔