سرینگر// بابا پورہ زونی مر کے لوگوں نے زونی مر صورہ اور ملحقہ لنک روڈ کی تجدید و مرمت اور میکڈیم بچھانے کی مانگ کی ہے ۔علاقہ سے آئے ہوئے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زونی مر سے صورہ تک جانے والی سڑک اور علاقہ کی رابط سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہیں ،جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ محکمہ آر اینڈ بی نے علاقہ میں سڑکوں کی مرمت کا یقین دلایاہے تاہم ابھی تک کام شروع نہیں ہوا۔بابا پورہ زونی مر کے لوگوں نے مانگ کی ہے کہ زونی مر سے صورہ روڈ اور ملحقہ رابطہ سڑکوںپر میکڈیم بچھایا جائے۔