جموں// زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجور نے ایوان کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرینگر کی نگرانی میں افسروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو زونی مر اور صدرہ بل علاقوںمیں ا راضی پر تجاوزات کو موقعہ پر حد بندی کو عمل میں لائے گی۔ وزیر ایم ایل سی سریندر موہن امبار دار کی طرف سے پیش کی گئی توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ وزیر نے یقین دلایا کہ اضافی زمین جسے اٹارنی ہولڈر نے قبضے میں رکھا ہوگا کو بحال کرکے تحصیلدار کی تحویل میں دیا جائے گا۔