کپوارہ//سرحدی تحصیل کرالپورہ کپوارہ کی زونہ رشی علاقہ میں شبانہ آگ کی واردات میں 9عمارتیں جن میں 8مکانات اور کوٹھا شامل ہے ،مکمل طور خاکستر ہو گئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیر کی رات 10بجے زونہ رشی چوکی بل میں آگ کی واردات اس وقت رونما ہوئی جب گائوں کے لوگ نماز تراویحپڑھنے کیلئے مساجد میں تھے اور واہاں افرا تفری مچ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ سیف اللہ میر کے گھر سے ظاہر ہوئی جس کے بعد فوری طور آس پاس کے مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لکڑی کے 8مکانوں سمیت 9ڈھانچے مکمل طور خاکستر ہوئے ۔کرالپوہ اور اس کے دیگر علاقوں کی فائر سروس ٹینڈر جائے واردات کی طرف روانہ ہوئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا ،تاہم علاقہ میں پانی عدم دستیابی کی وجہ آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئے ۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرا ینڈ ایمنرجنسی کپوارہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ خاکستر ہوئے مکانوں میںلاکھوں روپے مالیت کی جائیدا دتباہ ہوئی ۔