نئی دہلی// گھریلو فضائی مسافروں نے فروری میں سب سے زیادہ شکایتیں اسی سال شروع ہونے والی طیارہ سروس کمپنی زوم ایئر اور سرکاری ایئر لائنز ایئر انڈیا کے خلاف درج کی ہیں۔ زوم ایئر کے خلاف ہرایک لاکھ مسافروں میں سب سے زیادہ 175 شکایتیں درج کی گئی ہیں۔بڑی کمپنیوں میں ایئر انڈیا کے خلاف ہر ایک لاکھ مسافروں میں سب سے زیادہ 26 شکایتیں آئیں۔شکایات کی حقیقی تعداد کے حساب سے کل 306 شکایتوں کے ساتھ ایئر انڈیا سب سے اوپر ہے ۔ اس کے بعد جیٹ ایئر ویز اور جیٹ لائٹ کے خلاف ہرایک لاکھ مسافر وں میں 13کی اوسط سے 207 شکایتیں آئیں ہیں۔ انڈیگو کے خلاف ہر ایک لاکھ میں تین کی اوسط سے 110 اور گو ایئر کے خلاف ہر ایک لاکھ میں 12 کی اوسط سے 88 شکایتیں ملی ہیں۔ یو این آئی