کنگن // 434کلو میٹر طویل سرینگر لیہہ شاہراہ دوسرے روز بھی آمد رفت کیلئے بند رہی جس کی وجہ سے دراس، سونہ مرگ اور منی مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں ۔گذشتہ روز سونہ مرگ ، زوجیلا، منی مرگ ،مٹاین اوردراس میں شدید برفباری کے نتیجے میں سرینگر لیہہ شاہراہ کو جزوی طور بند کردیا گیا۔ایس ایچ اودراس لوٹس ریگزن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منی مرگ میں 50 بڑی گاڑیاں درماندہ ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ منی مرگ میں 2.5فٹ ،زوجیلا میں 3 فٹ ،مٹاین اور بترا میں ڈیڑھ فٹ ،دراس میں 8 انچ برف ریکارڑ کی گئی ہے ۔ادھرکرگل پولیس کے مطابق درہپتی کند کرگل میں چند ٹرک اور ان کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر برف میں پھنسے ہو ئے تھے جنہیں بحفاظت باہر نکالا گیا۔