کنگن//دو روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے زوجیلا کے چند مقامات پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے سرینگر۔ لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی گئی جس کے نتیجے میں منی مرگ اور سونہ مرگ میں سینکڑوں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔
کشمیر عظمیٰ کو جمعرات کوملی تفصیلات کے مطابق وادی میں دو روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے زوجیلا کے کپٹن موڈ کے مقام پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے ٹریفک حکام نے شاہراہ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے باڈر روڈس آرگنائزیشن نے پسیاں ہٹانے کے لئے مشینری کو کام پر لگایاہے ۔