کنگن//سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر زوجیلا علاقے میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈکٹر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید طور زخمی ہوگیا۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق کرگل سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ٹرک باجری نالہ زوجیلا کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈکٹر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید طور پر ذخمی ہوگیا۔
زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹرسونہ مرگ لایا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج و معالجے کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔