Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

زوال پذیر صنعتیں اور حکومتی قدامات

Mir Ajaz
Last updated: January 13, 2024 1:07 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

حکومت ِ جموں و کشمیر کی طرف سے کشمیر کی روایتی تانبے کی صنعت کو محفوظ بنانے اور اس سے وابستہ کاریگروں کا روزگار برقرار رکھنے کے لئے مشین کے استعمال پر پابندی کو سختی سے لاگو کرنےکا فیصلہ لیاگیاہے اوراس سلسلے میں حال ہی میں محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم کو اختیارات منتقل کر دیئے گئے ہیں۔حکومت کے اس اقدام کا نہ صرف تانبے کی صنعت سے وابستہ ہزاروں لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے بلکہ کشمیر کی دیگر روایتی گھریلوصنعتوں اوردستکاریوں سے وابستہ لاکھوں لوگوں نے بھی کافی سراہا ہےاور امید ظاہر کی ہے کہ کشمیر کی زوال پذیر روایتی گھریلو صنعتوں کی شانِ رفتہ بحال کرنے کے لئے ہروہ اقدام اٹھائے جائیں،جن کی بدولت یہاں کی دستکاریوں کودوبارہ فروغ حاصل ہوسکے۔
اس بات سے ہر ذی ہوش فردِ بشر واقف ہوگا کہ کشمیر کی روایتی اور قدیم گھریلو صنعتوں باالخصوص قالین بافی،شال بافی،پشمینہ سازی،ریشم سازی،نمدہ بافی ،ووڈ کارونگ اور پیپر ماشی وغیرہ سے جہاں کشمیریوں کو روز گار مہیا ہوا کرتا تھا، وہیں ان صنعتوں کی بیرونِ ریاستوںمیں برآمدگی سے بھاری آمدن ہوتی تھی اور کشمیرپورے ملک اور دنیا بھر میں شہرت رکھتا تھا۔لیکن افسوس! کشمیر کی یہ قدیم صنعتیں اب زوال پذیر ہوگئی ہیں۔ان صنعتوں کو زوال پذیری میں نہ صرف یہاں کی حکومتوں کا غیر ذمہ دارانہ رول کار فرما رہا بلکہ خود یہاں کے لوگوں کا بھی بڑا ہاتھ رہاہے۔چنانچہ جو لوگ ان صنعتوں کو زندہ رکھنا چاہتے تھے،وہ حکومتوں کی چشم پوشی اورعدم توجہی سے لاچار ہوکر دوسرے کام دھندوں سے وابستہ ہوگئےاور یہ قدیم دستکاریاں محض نام کی باقی رہ گئیں۔ کشمیری دستکاریوں کے نام پر امرتسر،جودھپور،اُتر پردیش اور کچھ دوسری ریاستوں میں قالین بافی ،شال بافی ،ووڈ کارونگ ا ور پیپر ماشی کو جس انداز سے فروغ ملا ،وہ کشمیری دستکاریوں کی زوال پذیری کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہواکیونکہ ان ریاستوںمیںجو چیزیں تیار کی گئیں یا کی جارہی ہیں،وہ پورے ملک کے علاوہ بیرونِ ممالک میں کشمیری دستکاریوں کے نام پرمارکیٹ میں لائی جارہی ہیں۔
چنانچہ کشمیری دستکاریوں کی زوال پذیری میں کشمیریوں کا رول افسوس ناک رہا اورہر شعبہ کی طرح اس شعبے کو بھی ناپاک اور ناصاف بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ جہاں دستکاریوں سے وابستہ بڑے بڑے تاجر اور کارخانہ داراِن دستکاریوں کی کوالٹی اور معیار گھٹاتے رہے،وہیں یہ کاروباری حلقے ان گھریلودستکاریوں سے منسلک محنت کش طبقہ ،کاریگروںاور ہتھکڑوں کا بُری طرح استحصال کرتے رہے جس کے نتیجے میں اُس محنت کش کاریگر طبقے نے اپنے روٹی روزی کا بندوبست کرنےکے لئے دوسرے کام دھندے شروع کردیئے ۔گویا عالمی شہرت یافتہ کشمیری دستکاریوں کو کشمیریوں نے ہی محض اپنی خود غرضی ،لالچ اور فریب کاریوں سے داغدار بناکر روبۂ زوال بنادیا۔
وادیٔ کشمیر کی یہ بدقسمتی رہی ہے کہ اِسے ہر معاملے میں تباہ کرنے اور پسماندہ بنانے میںغیروں کا اُتنا رول نہیں رہا ،جتنا کہ اپنوں کا ہاتھ رہا ہے۔آج بھی صورت حال یہی ہے،سرکاری محکمہ ہو یا غیر سرکاری،ان اداروں میں کام کرنے والے بیشتر لوگ خود ہی ان اداروں کو لوٹ کر تباہ کررہے ہیںاور ذاتی اغراض و مقاصد کے تحت ہر وہ شیطانی چال چل رہےہیں جو ان اداروں کے زوال پذیری کی وجہ بن رہے ہیں۔یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ایمپوریم اور ہینڈی کرافٹس سے وابستہ بعض حکام اور افسران نے وہ طرزِ عمل اپنایاتھا ،جس سےبیرون ریاستوں اور بیرون ممالک میں وادی کی بچی کچھی قدیم صنعتوںکی کوالٹی پر ٹھپہ لگ گیا ہے اور صورت حال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اب وادی میں پیدا شدہ یا تیار شدہ کسی بھی اصلی چیز کو نقل کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
اب جبکہ جموں و کشمیر کی موجودہ انتظامیہ نے کشمیر کی دستکاریوں کو زوال پذیری سے نکالنے اور انہیں اپنے اصل مقام پر بحال کرنے کے لئے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں اور مزید اقدامات اٹھانے کا مَن بنالیا ہے۔عوامی حلقے ان حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کررہے ہیںاور قابل ِقدراور خوش آئند قرار دے رہے ہیں تاہم حکومتی انتظامیہ کےان فیصلوںکے واقعی بہتر اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے،اس کے متعلق قبل از وقت کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?