بارہمولہ// زنڈ فرن بارہمولہ کے عوام نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس گاﺅں مےں محکمہ کی اےک 11ہزار وولٹ تر سےلی لائےن بالکل زمےن کے قرےب ہے اور پےدل چلنے والوں کےلئے خطرہ لاحق ہے ۔یہ ترسیلی لائن زوگےار سے ہوتے ہوئے زنڈفرن مےں داخل ہو تی ہے۔ اےک مقامی شہری جاوےد احمد ملک نے کشمےر عظمیٰ کو بتا ےا کہ ےہ ترسےلی لائےن پےدل چلنے والوں کےلئے وبال جان بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لائےن زمےن کے اتنے قریب ہے کہ اس کے نیچے سے کوئی بھی شخص کھڑے ہوکے نہےں چل سکتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنا ہی نہیں کئی جگہوں پر بجلی کے کھمبے بوسےدہ ہوچکے ہےںجو کسی بھی وقت لوگوں کےلئے خطرہ بن سکتے ہےں ۔ مقامی آبادی نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کےا کہ وہ اس لائےن کو ٹھےک کرےں۔