سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگر فارو ق احمد لون کی صدارت میںکل ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ منعقدہوئی۔میٹنگ میں خوراک،رسدات وامور صارفین ،محکمہ بجلی ،صحت عامہ،تعمیرا ت عامہ،صحت،ویٹرنری اورپولیس آفیسران کے علاوہ اے ڈی سی اورسرینگر میونسپل کارپوریشن کے آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں شب قدر،جمعتہ الوداع اورعیدالفطر کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی گی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے زیارت گاہوں ،عید گاہوں اور مساجد کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے سرینگر عیدگا ہ میں 25گرا س کٹرس کو کام پرلانے پر زوردیا تاکہ عیدنماز کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میٹنگ کے دوران محکمہ پشوپالن کے آفیسران نے یہ جانکاری دی کہ محکمہ پشوپالن کے آفیسران نے یہ جانکاری دیکہ محکمہ نے مختلف علاقوںمیں پولٹری کی فروخت کیلئے موبائیل ٹرکوں کا انتظام کررکھا ہے۔جوکہ زندہ مرغ فی کلو 120روپے اور ڈریسڈ مرغ190روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کریں گے۔ترقیاتی کمشنر نے رسدات وامور صارفین اورعوامی تقسیم کاری محکمہ کو اہم تقریبات کے لئے راشن،کھانڈ ،مٹی کے تیل اوردیگر اشیأ کی اطمینان بخش سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے مارکیٹ چیکنگ سکارڈ کو مزید متحرک کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اورغیر معیاری وملاوٹی اشیأ کی فروخت میںملوث دکانداروں اور تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔