عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//روزنامہ ’کشمیرعظمیٰ‘ اور’گریٹرکشمیر ‘ کے مدیراعلیٰ فیاض احمد کلو،روزنامہ’ مررآف کشمیر‘کے مدیراعلیٰ غلام حسن کلو اور محکمہ انیمل ہسبنڈری کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر فارو ق احمد کلو کی ہمشیرہ اورروزنامہ ’کشمیر کینواس‘ کے مدیرمیراعجازاحمدکی والدہ محترمہ نسیمہ اختر، زوجہ میرغلام قادرکے انتقال پر سیاسی ،سماجی تجارتی ومذہبی تنظیموں کے رہنمائوں نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس
نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ،نائب صدرووزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے روزنامہ’ گریٹرکشمیر‘ اور’کشمیرعظمیٰ ‘ کے مدیراعلیٰ فیاض احمدکلو کی ہمشیرہ کے انتقال پرگہرے صدمے کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اوربلند درجات کیلئے دعا کی۔ دونوں لیڈران نے مرر آف کشمیر کے مدیر اعلیٰ غلام حسن کلو اور سابق ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری فاروق احمد کلو کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت احمد میر اور دیگر لیڈران نے بھی کلو اور میر خانوادوں کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق نے مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور سوگواران کی ڈھارس بندھائی۔ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے مشیر و ایم ایل اے چھانہ پورہ مشتاق گورو ، ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار اور پبلسٹی سکریٹری میر غلام محمد ساقی نے بھی مرحومہ کے گھر واقعہ وازہ باغ حیدرپورہ جاکر تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔
پیپلزڈیموکریٹک پارٹی
سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے سوگوار خاندان کے گھر جا کر گریٹر کشمیر اور کشمیرعظمیٰ کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلو سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر محبوبہ مفتی نے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اپنی پارٹی
اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری پارٹی لیڈران کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے میر غلام قادر کی اہلیہ نسیمہ اختر کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے کیلئے حیدر پورہ میں واقع سوگوار کنبے کے گھر گئے۔ وفد میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی روح کے لیے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کے صبر و تحمل کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اپنی پارٹی کی لیڈرشپ سوگوار کنبے کیساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔
بی جے پی
بی جے پی کے سینئر رہنما خالد جہانگیر نے نسیمہ اختر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جہانگیر نے صبح مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے لیے ابدی سکون اور اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی صبر کے لیے دعا کی۔
ایجیک
ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں کشمیر فیاض احمد شبنم نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کلو اور میر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ’’بہن بھائیوں کے درمیان خون کا رشتہ منفرد ہے اور یہ ناقابل تلافی نقصان ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر، طاقت اور ہمت عطا کرے۔
کشمیر ٹریڈ الائنس
کشمیر ٹریڈ الائنس نے فیاض احمد کلو کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں کے ٹی اے کے صدر اعجاز شاہدار نے کہا کہ فیاض احمد کلو کی بہن کے انتقال کی خبر نے وادی کی تجارتی برادری کو گہرا دکھ پہنچایا ہے۔انکاکہناتھا’’فیاض احمد کلو کی صحافت کے میدان میں شراکت اور تاجر برادری کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات اس نقصان کو الائنس کے ممبران کے لیے مزید ذاتی بنا دیتے ہیں، میں پورے کشمیر ٹریڈ الائنس کی جانب سے فیاض احمد کلو اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ہم اس مشکل گھڑی میں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے سوگوار خاندان کے لیے ہمت اور صبر‘‘۔
شہر خاص ٹریڈرز الائنس
شہر خاص ٹریڈرس الائنس کے چیئرمین نذیر احمد شاہ نے فیاض احمد کلو کی بہن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔شاہ نے زینہ کدل میں ایک تعزیتی اجلاس کی صدارت کی اور فیاض احمد کلو، غلام حسین کلو اور ڈاکٹر فاروق کلو سے ہمدردی کا اظہار کیا۔شاہ نے مزید کہا، “ہم کلو اور میر کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘‘۔
کشمیر فروٹ گروورز یونین
کشمیر ویلی فروٹ گروورز اینڈ ڈیلرز یونین اور دی نیو کشمیر فروٹ ایسوسی ایشن نے فیاض احمد کلو کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں، یونینز نے کہا کہ انہیں اچانک اور افسوسناک خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے لیے ابدی سکون اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔کشمیر ویلی فروٹ گروورز کم ڈیلرز یونین کے چیئرمین اور دی نیو کشمیر فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد بشیر نے ایک بیان میں کہا ’’اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر اور استقامت سے نوازے‘‘۔ بیان میں ڈاکٹر فاروق احمد کلو اور غلام حسن کلو کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
این ایل سی او
نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن کے چیئرمین منظور وانگنو نے تنظیم کے اراکین کے ساتھ فیاض احمد کلو کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وانگنو نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور NLCO اور اس کے اراکین کی جانب سے فیاض احمد کلو اور دیگر سوگوار خاندان کے افراد سے تعزیت کی۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے لیے ابدی سکون کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے لیے یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت اور صبر کی دعا کی۔
مول موج ہیلتھ سنٹر
گریٹر کشمیر اور کشمیرعظمیٰ کے مدیر اعلیٰ فیاض اے کلو کی ہمشیرہ کے انتقال پر مول موج ہیلتھ سنٹر، کرن نگر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں ڈاکٹر زبیر سلیم اور ڈاکٹر شکیل الرحمان کے ساتھ مول موج فاؤنڈیشن اور کشمیر کلینکس سنٹرل کی انتظامیہ اور ہیلتھ کیئر سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر سلیم نے انہیں “صرف ایک مریض ہی نہیں، بلکہ ایک مکمل ماں، اللہ پر غیر متزلزل یقین رکھنے والی ایک لچکدار خاتون” کے طور پر بیان کیا۔مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
انجمن شرعی شیعیان
انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نےنسیمہ اختر اہلیہ میر غلام قادر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے فیاض احمد کلو سے تعزیت کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے۔
جمعیت ہمدانیہ
جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے روزنامہ’ گریٹر کشمیر‘ اور’ کشمیر عظمیٰ ‘کے چیف ایڈیٹر فیاض احمد کلو کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ جمعیت کے متعدد اراکین نے مرحومہ کی نماز ِجنازہ میں شرکت کی، جن میں صدرِ جمعیت فاروق احمد گانی، جنرل سکریٹری پیرزادہ محمد اشرف عنایتی ، میر غلام محمد ساقی، پیر غلام نبی فاروقی نوشہری، عبدالواحد کلو، غلام مصطفیٰ شاہ، حاجی غلام محمد بٹ، محمد اشرف عشائی اور محمد الطاف کے نام قابلِ ذکر ہیں۔
کشمیر اکنامک الائنس
کشمیر اکنامک الائنس نے ایڈیٹرمرر آف کشمیرکے مدیرِ اعلی غلام حسن کلو، گریٹر کشمیر کے چیف ایڈیٹر فیاض احمد کلو اور سابق ڈائریکٹرانیمل ہسبنڈری ڈاکٹر فاروق احمد کلو کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری، شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار، ترجمانِ اعلی محمد صدیق رونگہ، سیکریٹری معراج الدین اور جملہ عہدیداران نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
محفل بہار ادب
سینئرصحافی اور مدیر ’کشمیر عظمی‘ و’ گریٹر کشمیر ‘فیاض احمد کلواور صحافی غلام حسن کلو وڈاکٹرفاروق احمد کلو کی ہمشیرہ کی وفات پر سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسراور مصنف حمید اللہ حمید نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی کلوخاندان کے ساتھ ا ظہار تعزیت کیا ہے۔ محفل بہا را دب شاہورہ پلوامہ نے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔
حقانی میموریل ٹرسٹ
حقانی میموریل ٹرسٹ کے مرکزی کونسل کے سینئرممبران منظور احمد ملک، سمیع اللہ حقانی ،محمد یوسف راتھر ،بشیر احمدچاڈورہ، ضلع صدور ٹرسٹ سرینگر ،پلوامہ و بارہمولہ مولانا محمد شفیع ، مولانا سمیع اللہ بٹ ،محمد اسداللہ ، شعبہ تعلیم کے سربراہ مفتی قمرالدین ، سینئر رکن مفتی طارق مصباحی نے بھی ان کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
انجمن علمائے احناف
انجمن علمائے احناف کے سربراہ وسرکردہ خطیب پیرزادہ اخضر حسین نے مدیراعلیٰ ’گریٹرکشمیر‘ و’کشمیرعظمیٰ‘ فیاض احمد کلو،مدیراعلیٰ روزنامہ’ مررآف کشمیر‘ غلام حسن کلو ،سابق ڈائریکٹرانیمل ہسبنڈری ڈاکٹر فاروق احمدکلو کی ہمشیرہ اور’کشمیرکینواس‘ کے مدیرمیراعجازاحمدکی والدہ نسیمہ اخترزوجہ میرغلام قادر کے انتقال پردکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔اپنے بیان میں مولانااخضرحسین نے مرحومہ کے انتقال پردونوں خانوادوں کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔