Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

Towseef
Last updated: April 8, 2024 12:13 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

سید افتخار امام نقوی

اگر آپ کو ذرا سی بھی سائنس کی جانکاری ہے تو آپ کو زندگی برتنے اور اس کو آسان بنانے میں مدد گار مو جودہ دور میں مہیا طرح طرح کی ٹیکنالوجیکل سہولیات کی فراہمی کے لئے سائنس کی عملداری کا ادراک یقیناًہو گا۔ نوع انسانی قدم قدم پر اس علم سے مستفید ہو کر ترقی کے مراحل طے کرتی رہی ہے۔ اس جدید دور میں ترقی اور کامرانی ان کی قدم بوسی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ زندگی کی موجودہ چکا چوند ایسی نت نئی ٹیکنولوجیکل سہولیات کی مرہون منت ہے جن کو روبہ کار لانے کی لئے بھی بنانے والے ادارے کی ہدایت کے مطابق ایک مخصوص ترتیب یا نظم سے استعمال ہوں تو ہی ان سے استفادہ ممکن ہو تا ہے۔
سائنس کا علم بھی فرسٹ لاء آف تھرموڈائنمکس کے ذریعہ جہاں کارگزاری یا کامیابی کو انگریزی کے لفظ ورک سے متعارف کروا کراس کے حصول کے ذرائع میں جہاں مادّہ اور اس سے جڑی توانائی یا انرجی کو اہم قرار دیتا ہے۔ وہاں انتشار یاchaos کو نا کاردکردگی کا مظہر گردانتے ہوئے اور اس کو شناخت دیتے ہوئے اور یہ مانتے ہوئے کہ یہ ہماری زندگی کا لازمی جز ہے نا کار کردگی یا انٹروپی کا تصور متعارف کراتا ہے، اسے ایک ابدی حقیقت قرار دیتا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے بھی چونکہ انرجی خرچ ہو تی ہے۔
اس لئے سیکنڈ لاء آف تھرموڈائنمکس کے ذریعہ فری انرجی یا وقت ضرورت مہیا توانائی کا تصور سامنے لاتا ہے ۔ یہ وہ توانائی ہے جو مادّےکی مقدار سے جڑی توا نائی انٹر انرجی اور اس کی کسی اور ذریعہ سے ممکنہ حاصل شدہ اضافی توانائی کو شامل کرکے بلند ہو جانے والی توانائی انتھیلپی میں سے انتشار پر قابو پانے والی انرجی کو منہا کر کے متعین کی جاتی ہے۔ ’’انٹروپی‘‘ یہ نہ ہوتی تو ٹھنڈی ہوا چلتی نہ دریا بہتے، نیاگرا فال ہوتی نہ فصلیں
نا کار کردگی یا انٹروپی اس انتشار کے رجحان کا نام ہے جو قدرت کے اس کارخانہ میں مو جود ہر جمادات سے نباتات تک اور حیوان سے انسان تک کی جبلت کا حصہ ہے جب ہمارا توانائی کا ا سٹروک اتنا قوی نہیں رہتا اور ہم زندگی کی بازی انٹروپی کے سامنے ہار بیٹھتے ہیں۔ اسی لئے ہم پر لازم ہے کہ ہم دنیا میں موجود مادّی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے توانائی کے خزانہ کو کم نہ ہو نے دیں۔ اپنے وجود سے حاصل توانائی یعنی انٹرنل انرجی کو کام کے ذریعہ تقویت پہنچا کر انتھیلپی کی اتنی مقدار ذخیرہ کر لیں کہ ہمہ وقت بڑھتی ہوئی یعنی ever increasing انٹروپی کا مقابلہ کر سکیں اور جوابی اسٹروک کے ذریعہ اس کو لگام دے سکیں۔
من جو افعال خود بخود ہوجاتے ہیں۔ مثلاً:پانی کا بلندی سے پستی کی جانب بہنا ایک ایسا وقوعہ ہے جو محدود ہو جانے کی نفی ہے، قید سے آزادی کی نوید ہے اور عام زبان میں بیان کیا جائے تو ایک وسیع و عریض منطقہ یا علاقہ میں پھیلاؤ کی سہولت ہے۔
پانی کے سالمات میں پیہم حرکت و ارتعاش اور بلا کے طلاطم chaos کے جنم لینے کے باعث ان کی یکجہتی کو ختم کرکے منتشر ہو جانے کا رجحان ہے۔ ہوا کے دباؤ میں فرق کے باعث طوفان کی آمد بھی ایک محدود سے لا محدود رقبہ پر ہوا کی عملداری قائم ہونے ہی کا نتیجہ ہے۔
قدرت نے ہمیں مادّی ذرائع پیداوار مہیا کئے ہیں جن سے کام کے مواقع پیدا ہو تے ہیں انسانوں کو کارکردگی دکھانے مسابقت کرنے اور اپنے کو ممتاز بنا کر معاشرہ میں کوئی مقام بنانے کی صلاحیت سے مالا مال کیا گیا ہے ۔اگر انٹروپی نہ ہوتی تو نہ ٹھنڈی ہوا چلتی،نہ دریا بہتے ،نہ نیاگرا فال ہوتی،نہ فصلیں ہو تیں، کیوںکہ بیجوں کا انتشار نہ ہو تا۔
سیاسی انٹروپی کیمسٹری اور فزکس کے علوم میں توانٹروپی کی اصطلاح لازمی طور پر ہمیشہ استعمال کی گئ لیکن اب اس کو صحافت اور ادب میں بھی جگہ مل چکی ہے ۔جب دنیا کے کسی حصہ میں بد امنی اور انتشار نظر آتا ہے تو یہ معاشرتی انٹروپی میں اضافہ کا نتیجہ قرار دیا جا تا ہے اور کسی ملک، معاشرہ یا سیاسی اکائی میں اس انٹروپی کے ممکنہ اضافے کو محدود کرنے کے لئے قوانین ایک دستور کے ذریعہ نافذ کرنے والے معاشرہ کو مہذب گردانا جاتا ہے اور اس دستور کو توانائی ایک طرف تو انصاف مہیا کرنے والے اداروں کو تقویت دے کر بہم پہنچائی جا تی ہے اور افراد جن سے یہ معاشرہ تشکیل پا تا ہے، اس کی مناسب تعلیم اور تربیت کے ادارہ کھول کر مختلف پیشوں کے لئے ماہرین کی افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا تا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?