Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

زندگی امن میں رہنے کا نام ہے | جنگ کی فصل موت و تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں صدائے سرحد

Towseef
Last updated: May 20, 2025 10:48 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

مقصوداحمدضیائی

مؤرخہ ٧ مئی ٢٠٢٥ء جنگ کے دورانیہ میں یہ خیال کرکے کہ شہر تو محفوظ ہی رہتا رہا ہے حسب معمول لگ بھگ ساڑھے سات بجے اپنی رہائش گاہ پر ہم پانچ افراد چائے ناشتہ سے فارغ ہو کر بیٹھے تھے کہ اچانک ایک گولہ کمرے کے دروازے سے پانچ فٹ کی دوری پر آگرا اور ہم بال بال بچ گئے تھے جبکہ اسی کمرے سے متصل دوسرے کمرے میں ہمارے ساتھی قاری محمد اقبال صاحب زخمی ہوتے ہیں اور علاج کے دوران گورنمنٹ سُکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ جموں و کشمیر (انڈیا) میں زخموں کی تاب نہ لاکر جام شہادت نوش فرما جاتے ہیں۔ اب جبکہ یہ سطور مسطور کی جا رہی ہیں قاری صاحب کی اچانک شہادت پر یہ مصرعے ذہن کی تختی پر تازہ ہوکر رقم ہونا چاہتے ہیں کہ

جو نوری تھے وہ گئے افلاک پر
مثل تل چھٹ میں رہ گیا خاک پر
بلبلوں نے گھر کیا گلشن میں جا
روح ویرانے میں ٹکراتا رہا

لگ بھگ دو ہفتوں کے بعد آج اپنی رہائش گاہ پر واپسی ہوئی دارِ جدید کی اس عمارت کی کھڑکیاں دروازے اور در و دیوار جنگ میں ہوئی تباہی کی منہ بولتی تصویر ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ بچے اس کمرے میں جانے سے گھبرا رہے ہیں اور ہم رضا بر قضا پر راضی رہتے ہوئے منوانے کی کوشش میں ہیں۔ کمرے کے دائیں بائیں تباہی کے نشانات دیکھ کر اور جنگ کے دوران گزرے ایام کی کیفیات پر غور کرکے شاعر اسلام قاری احسان محسن صاحب کی مشہور نظم کے چند بند کچھ موزوں سے معلوم ہوتے ہیں۔

حسن زندگی کی اب شوخیاں نہیں ملتیں
اس چمن کے پھولوں پر تتلیاں نہیں ملتیں
ایٹمی دھماکوں میں امن ڈھونڈنے والو
صلح و شانتی میں کیا کرسیاں نہیں ملتیں
اس غریب کی جانب دیکھتا نہیں کوئی
جس کے بھوکے بچوں کو روٹیاں نہیں ملتیں
میرے شہر میں جس دن حادثہ نہیں ہوتا
تبصرہ نگاروں کو سرخیاں نہیں ملتیں
شہر چھوڑ کر اپنا جاؤگے کہاں مؔحسن
امن کی محافظ اب بستیاں نہیں ملتیں

سچ ہے کہ زندگی امن میں رہنے کا ہی نام ہے۔ بہت سے لوگ جنگوں کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے، یہ مسئلوں کا حل کیا دے گی، بلکہ کہنا چاہیے کہ یہ جنگ مسائل پیدا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ جنگوں کا نتیجہ ہمیشہ غریبی، نقل مکانی اور موت کی شکل میں سامنے آتا رہا ہے، اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا کہ 2023 میں تشدد اور جنگ کی وجہ سے عالمی معاشی نظام کو 19.1 ٹریلین امریکی ڈالر (تقریباً 1612 لاکھ کڑوڑ روپے) کا نقصان اٹھانا پڑا، یہ دنیا کی کل GDP کا13.5 فی صد ہے، اس کا مطلب ہے کہ دنیا کی پوری آبادی پر فی کس 2380ڈالر (جو ہندوستانی کرنسی تقریباً 1,90300 روپے کے بقدر ہے) کا خرچ پڑا۔ جنگ کے نتیجے میں اصل آبادی ملک سے نقل مکانی کرکے دوسرے ملکوں میں رفیوجی کی طرح زندگی گذارنے پر مجبور ہوتی ہے، شام کی دس سال سے زائد خانہ جنگی کے نتیجے میں کہا جاتا ہے کہ پندرہ لاکھ سے زائد لوگوں نے دوسرے ملکوں میں پناہ لی، دنیا کے سولہ ممالک ایسے ہیں جہاں کے پانچ فی صد لوگ جنگ کی وجہ سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ جنگ کے نتیجے میں بے شمار لوگ جان سے سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، غزہ اور یوکرین کو چھوڑ دیں تب بھی آرمڈ کی کنفلکٹ سروے کے مطابق گذشتہ ایک سال میں پر تشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 37فی صد بڑھی ہے، 2023میں تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 1.7 لاکھ تھی یہ تعداد 2024میں 2.3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ساحر لدھیانوی کہتے ہیں ؎

اس لیے اے شریف انسانو
جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے
آپ اورہم سبھی کےآنگن میں
شمع جلتی رہے تو بہتر ہے

زندگی کے سفر میں سرحدی باشندہ ہونے کی وجہ سےکراس بارڈر فائرنگ کا مسئلہ تو ہم سے کبھی جدا نہیں ہوا ،بمبارمنٹ کی وجہ سے مکانات کمزور ہوتے رہتے ہیں، خوشی کی تقریبات میں بھی غمی کے امکانات ہمہ وقت موجود رہتے ہیں ، ذہنی تناؤ کی وجہ سے جو تعمیری کام انسان کرسکتا ہے وہ بھی نہیں کر پاتا۔ جنگ سے متاثرہ لوگوں کی تکلیف کا اندازہ کسی بھی قیمت پر ان لوگوں کو نہیں ہوسکتا کہ جن کی زندگی کے شب و روز عیش و عشرت میں کٹ رہے ہوتے ہیں ۔ان کے کاروبار ہر لمحہ روبہ ترقی ہوں اور جنگی ڈراموں کو اسکرین پر دیکھ دیکھ کر مزے لینے کے عادی ہوں جنگ پر دباؤ بنانے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ٹی وی اسکرین پر بھڑکیں مارنے کے بجائے سرحد پر آئیں اور اپنے اہل و عیال کے ساتھ آئیں اور سرحدی باشندوں کی طرح اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کچھ لمحات ہی گزار لیں۔ بڑا آسان ہوتا ہے سوشل میڈیا پر بڑی بڑی باتیں کرنا، فلسفے جھاڑنا اور جذباتی بیانات داغنا لیکن بڑا ہی مشکل ہوتا ہے بچوں ،جوانوں، بوڑھوں ، مردوں ،عورتوں، بیماروں اور لاچاروں کے ساتھ گولہ بارود کا سامنا کرنا ۔وہ لوگ کہ جو جنگ کے دلدادہ ہیں اور وہ جنگ کو اپنے دل کی ٹھنڈک سمجھتے ہیں، ان کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ ضرور سرحد پر جنگ لڑنے آئیں ۔اس طرح آپ کے دل کو بھی سکون ملے گا اور آپ کی قربانی کو بھی تاریخ یاد رکھے گی۔ اگر یہ نا ممکن ہے اور اس کو دل نہیں مانتا تو پھر سوچنا ہوگا کہ آپ کی بیان بازی منافقت اور دکھلاوے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

زندگی کے نشیب و فراز سے انسان کو بہت کچھ سبق ملتا ہے مجھے یاد ہے کہ 2005ء میں زلزلہ آیا اور جو علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا خبر گیری کی غرض سے اپنے ایک شناسا کے گھر جانا ہوا ۔دیکھا کہ عالیشان مکان چھوڑ کر وہ ٹنیٹ میں پناہ گزیں ہیں ۔دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ زلزلہ اس قدر بھیانک تھا کہ ان کے گھر کی سہ منزلہ عمارت کی چھت زلزلے کے وقت زمین پر آتی اور واپس کھڑی ہوتی تھی۔ میں نے دیکھا کہ ایک خوبصورت عمارت بظاہر کھڑی تھی مگر پوری طرح ہل چکی تھی۔ اس بھیانک منظر کے بعد مکینوں کو اس میں داخل ہونے کی ہمت نہیں ہو پا رہی تھی۔ بعینہ 2019ء کے کرونا وائرس نے زندگی کو متاثر کیا۔ معیشت کو تباہ کیا اور آج 2025ء میں جنگی گولہ باری کی تباہی کے کارن ایک بار پھر زندگی کا گلشن مرجھا رہا ہے اور ہر شخص مایوسی کا شکار ہے۔

دو ہفتوں کے وقفے کے بعد دوبارہ معمول کی طرف لوٹتے وقت تاریخی شہر پونچھ اور اپنی قیام گاہ اور گرد و نواح میں بربادی کے آثار دیکھ کر دل نے چاہا کہ ایک تاثر ہدیہ قارئین کر دیا جائے۔ یہ تو خدا ہی جانتا ہے کہ مستقبل کیا خبر لائے گا لیکن حال تو بالکل بھی اچھا نہیں ہے اور خدا جانے ہم سرحدی عوام کے ابھی کتنے امتحان اور باقی ہیں۔ اپنے متاثرہ کمرے کی صفائی کے دوران موٹار شل کے ٹکڑوں کی تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ بس یہی دعا ہے کہ اللّٰہ رب العزت اپنی امان میں رکھے۔ پورے ملک بطور خاص خطہ جموں و کشمیر کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین ثم آمین

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خیبر کشمیر سپر لیگ :2025 فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری
سپورٹس
کیپیکس پلان | محکمہ کھیل کے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ
سپورٹس
پونچھ میں پاکستانی شیل تباہ
پیر پنچال
ادھم پور میں منشیات فروش کے 4کروڑ روپے کے اثاثے منجمد | امسال ضلع میں ابتک50منشیات فروش گرفتار ،40کیس رجسٹر
جموں

Related

کالممضامین

! مغربی دنیا کی معیشت تباہ کن اسلحہ پر مضمر رفتار زمانہ

May 20, 2025
کالممضامین

جوار و باجرہ کی کاشت! | مویشیوں کی بنیادی غذائی ضرورت زراعت

May 20, 2025
کالممضامین

بے روزگاری میں ذہن کو’’امید کا گھر‘‘ بنائیں مشورے

May 20, 2025
کالممضامین

جموں و کشمیر میں ریونیو ریکارڈز کی جدید کاری لازمی | ریونیو ریکارڈز کو ہریانہ ماڈلز کے طرز پر بنانے کی ضرورت معلومات

May 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?