جموں//گورنمنٹ پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرجموں نے انڈین کونسل فارریلیشنز کے اشتراک سے بلونت ٹھاکرکے ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کیلئے تقریب کااہتمام کیاگیا ۔اس دوران کالج کی 62 طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس دوران تقریب کی مہمان خصوصی کالج کی پرنسپل ڈاکٹرکرن بخشی تھیں۔ اس دوران نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریویکااروڑ ہ نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹردویندرکورنے پیش کی۔اس موقعہ پرڈاکٹرسریندرشرمابھی موجودتھے۔