سرینگر//گورنمنٹ کالج فار وومن ایم اے روڈ سرینگر نے کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے اشتراک سے ایک دو روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس کا عنوان ’’ ایڈوانس اِن سیل اینڈ مولکیولر بیالوجی ‘‘ رکھا گیا ہے۔ وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی سرینگر ڈاکٹر شیخ جاوید جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے نے اس موقعہ پر کہا کہ دنیا سائنس کو سمجھنے کے سلسلے میں کئی تبدیلیوں کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ان ورکشاپوں کی بدولت طلبہ کو بنیادی علم سیکھنے اور سمجھے میں سہولیت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگلے تین مہینوں کے دوران کلسٹر یونیورسٹی اس طرح کے کئی اور ورکشاپ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تبت بقال نے کہا کہ ورکشاپ کی بدولت طلبہ سیل اور مولکیولر بیالوجی میں ریکارڈ کی گئی پیش قدمی سے مستفید ہوں گے اور معروف سائنس دانوں اور سکالروں کے علوم سے فیض یاب ہوں گے ۔کالج کی پرنسپل پروفیسر شاہین الطاف نے شرکا ٔ کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کالج علمی سطح کو بلند کرنے اور طلبہ کو مختلف ورکشاپوں کے ذریعے اعلیٰ سے اعلیٰ علوم سے واقفیت دلانے کے لئے وعدہ بند ہے ۔ اس موقعہ پر ایک سوینئر کا اجرا بھی کیا گیا۔پروفیسر محمد یاسین شاہ ، رجسٹراردکلسٹر یونیورسٹی سرینگر پروفیسر محمد اسلم بابا ، ڈین اکادمک افیئرس کلسٹر یونیورسٹی سرینگر ، سکالرس، فیکلٹی اور طلاب نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔