سرینگر// دختران ملت نے انتظامیہ اور پولیس کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ رام باغ تھانے میں کسی کو آسیہ اندرابی اور صوفی فہمیدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔تنظیم کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتظامیہ آسیہ اندرابی اور صوفی فہمیدہ۔کو کسی کالے قانون کے تحت قید کرنے کی سازش رچا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ قانونی لوازمات پورا کرنے کے باوجود بھی کسی کو ان دونوں سے ملنے نہیں دیا جاتاحتیٰ کہ ان کے وکیل شفقت حسین تک کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا ۔بیان میں کہا گیا کہ مزاحمت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ زنانہ پولیس کی نئی بٹالینوں کی تشکیل سے کشمیریوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہم پہلے سے ہی دس لاکھ فوج سے مقابل ہیں۔ انہوں نے کہا کپواڑہ واقع بھارت کیلئے چشم کشا ہے۔