فیاض بخاری
بارہمولہ // زم زم پورہ گوری وان بارہمولہ علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی آبادی کو زبردست مشکلات کا سامناہیں۔ ز م زم پورہ زنڈفرن سے گوری وان کا پانچ کلو میٹر سڑک رابطہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو پریشانیوں کاسامناہیں۔ سڑک رابطہ اس قدر خستہ حال ہو گیا ہے کہ ٹرنسپورٹروں کو اس سڑک پر گاڑیاں چلانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ بن گئی ہے اور اس سڑک کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ شاید کبھی اس کی مرمت نہیںکی گئی ۔ گزشتہ برس اس سڑک رابطے کوتیز بارشوں کی وجہ سے بھی کافی نقصان ہوا ہے ،تاہم محکمہ تعمیرات عامہ نے اس سڑک کی مرمت کی زحمت ہی گوارانہیں کی ، جس کی وجہ سے اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ بار بار کی یقین دہا ینوں کے باوجود بھی اس سڑک کی مرمت کے حوالے سے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ اگر2017میں اس سڑک رابطے پر صرف ایک انچ تاکول بچھایا گیا تھا تاہم تب سے لیکر آج تک اس سڑک کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے وزیر علیٰ عمر عبدللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو جلد از جلد مرمت کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔