Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

زم زم روئے زمین پر سب سے افضل اور مُتبرک پانی عظیم چشمہ

Mir Ajaz
Last updated: March 10, 2023 1:03 am
Mir Ajaz
Share
13 Min Read
SHARE

مولانا سید انور شاہ

’زم زم‘‘ دنیا کے تمام پانیوں سے افضل، عمدہ و متبرک ہے ، دنیا کے تمام پانیوں کا سردار اور زمین کے اوپر سب سے عمدہ اور مفید پانی ہے، دنیا بھر کے لوگوں کے لیے سب سے بہتر اور مرغوب بھی ہے۔ یہی وہ عظیم چشمہ ہے جو حضرت جبرائیل امین علیہ السلام کے پر مارنے سے نکلا، اور یہی وہ بابرکت اور مقدس پانی ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام اور ان کی والدہ کو پلایا تھا، یہی وہ پاکیزہ پانی ہے جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دِل دھویا گیا۔
قدرت کا یہ معجزہ مسلمانوں کے لیے عظیم الشان تحفہ ہے، یہ مسلمان ہی سمجھ سکتا ہے۔ دورِ حاضر میں زم زم کی خوبیوں پر تحقیق جاری ہے، لیکن آج بھی اطباء اور ماہرین حیران ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس پانی کو کتنی خصوصیتوں، خوبیوں اور قوتوں سے نوازا ہے۔ زم زم میں ایسے مفید معدنیاتی عناصر و ادویاتی اجزاء شامل ہیں جن پر میڈیکل سائنس بھی حیران ہے۔ زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال نعمتوں میں سے ہے۔ اللہ پاک قیامت کے قریب تمام زمین سے میٹھا پانی خشک کر دیں گے، مگر زم زم کا پانی اس وقت بھی باقی رہے گا۔ (اخبار للفاکہی)
زم زم دنیا کا واحد پانی ہے جس میں بو پیدا نہیں ہوتی، نیز اس میں بھر پور غذائیت اور ہر بیماری سے شفا بھی ہے۔ اس پانی کا ایک حیران کن کرشمہ یہ ہے کہ روزِ اول سے جاری و ساری ہے اور اس میں بالکل کمی نہیں آتی۔ جو لوگ مکہ مکرمہ کی سنگلاخ وادیوں، خشک ریتیلے ریگستانوں اور مضبوط چٹانوں سے واقف ہیں، ان کے لیے یہ انتہائی باعثِ تعجب اور حیرانگی کی بات ہے کہ جہاں دور دور تک آبی وسائل اور ذخائر موجود نہیں ہیں، وہاں زم زم کا کنواں نہ صرف جاری ہے، بلکہ اس کے پینے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کی قدرت سے اس میں کوئی کمی نہیں آ رہی ،بلکہ تمام لوگوں کو خوب سیراب کر رہی ہے۔
حرمین شریفین میں موجود لاکھوں لوگوں کے علاوہ حجاج کرام اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے افراد اُسے اپنے ساتھ پوری دنیا میں لے کر جاتے ہیں، یوں زم زم کا پانی پوری دنیا کے لوگوں کو سیراب کر رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زم زم اللہ تعالیٰ کا ایک زندہ ٔجاوید معجزہ ہے، اور اس پر جب بھی اور جتنی بھی تحقیق کی جائے، کم ہے، کیونکہ ہر مرتبہ انسان پر نئے حقائق کے راز آشکارا ہوتے ہیں اور مزید روشن پہلو اور حیرت انگیز فوائد سامنے آتے ہیں۔
یہ دنیا کا وہ واحد عظیم الشان بابرکت پانی ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لعاب مبارک کی برکت موجود ہے، چنانچہ حضرت ابنِ عباسؓ سے روایت ہے ’’ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زم زم کے کنویں کے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بیرِ زم زم میں ڈول ڈال کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں زم زم کا پانی پیش کیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے نوش فرمایا، اور پھر اسی میں کلی فرما دی، پس ہم نے اسی ڈول کا پانی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کلی فرمائی تھی، زم زم کے کنویں میں ڈال دیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ اگر مجھے یہ ڈر نہ ہوتا کہ تم زم زم کے کنویں سے از خود پانی نکالنے کے لیے غلبہ کرو گے تو میں اپنے ہاتھ سے پانی نکالتا۔‘‘ (مسند احمد)
زم زم کو خوب سیر ہو کر کثرت سے پینا مستحب اور ایمان کی علامت ہے۔ حضرت ابنِ عباسؓ سے مروی ہے کہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ہمارے اور منافقین کے درمیان فرق کرنے والی نشانی یہ ہے کہ منافقین زم زم کو سیر ہو کر نہیں پیتے، لہٰذا تم جب زم زم کو پیو تو خوب سیر ہو کر پیا کرو۔‘‘ ( ابن ماجہ وسنن الدارقطنی)
آبِ زم زم ہر بیماری کے لیے شفا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے انداز بھی بڑے عجیب اور نرالے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر کتنا عظیم فضل اور رحمت ہے کہ اس نے زم زم میں ہر بیماری کی شفا رکھ دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص رحمت اور فضل سے زم زم کے ذریعے کتنے ہی لوگوں کو شفا عطا فرمائی ہے، اور بے شمار اب بھی اللہ پاک کی اس عنایت سے مستفید ہو رہے ہیں اور تا قیامت ہوتے رہیں گے۔ زم زم کی خوبیوں اور فضائل کے متعلق احادیث اور واقعات تو بہت زیادہ ہیں، لیکن ہم اختصار کے پیشِ نظر صرف چند ذکر کریں گے، جن سے اِجمالی طور پر بہت سی خوبیاں اور فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔ حضرت ابنِ عباس ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زم زم ہے جس میں طعام کی طرح غذائیت بھی ہے اور مرض کے لیے شفا بھی ہے۔‘‘(طبرانی فی الکبیر)
حضرت عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زم زم کو مختلف برتنوں اور مشکیزوں میں بھر کر لے جاتے اور مریضوں پر ڈالتے اور اُنہیں پلاتے۔‘‘ (جامع (ترمذی)حضرت جابرؓ سے روایت ہے ،’’زم زم کا پانی ہر اس مقصد کے لیے کافی ہے جس کے لیے پیا جائے، جو شخص کسی مرض سے شفا کے لیے پیے، اللہ تعالیٰ اسے شفا دیتا ہے، اور جوبھوک کی وجہ سے پیے، اللہ تعالیٰ اس کا پیٹ بھر دیتا ہے، اور جو کسی اور ضرورت کے لیے پیے، اللہ تعالیٰ اس کی وہ ضرورت پوری فرماتا ہے۔‘‘(رواہ المستغفری فی الطب عن جابرؓ، الجامع الصغیر للسیوطی)
امام حاکم ؒنے لکھا ہے کہ ابو بکر بن محمد بن جعفرؒ نے محدث ابنِ خزیمہؒ کے متعلق نقل کیا ہے کہ ایک مرتبہ اُن سے پوچھا گیا کہ آپ کو یہ عظیم الشان علم کس طرح حاصل ہوا؟ تو انہوں نے جواب دیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے: ’’زم زم کا پانی جس نیت سے پیا جائے، وہی فائدہ دیتا ہے۔‘‘ میں نے جب بھی زم زم پیا، اللہ تعالیٰ سے علمِ نافع کا سوال کیا۔ (سیر أعلام النبلاء، ج:۱۴، ص:۳۷۰)
امام جلال الدین سیوطی ؒفرماتے ہیں : میں نے حج سے فارغ ہونے کے بعد زم زم چند مقاصد کے لیے پیا، جن میں سے ایک خاص مقصد یہ تھا کہ میں علم فقہ میں امام سراج الدین بلقینی ؒ کے مرتبے کو پہنچوں، اور علمِ حدیث میں ابن حجر عسقلانی ؒ کے مرتبے کو پہنچوں، اب میں بطورِ تحدیثِ نعمت کے اپنی اس دعا کی قبولیت کا اعتراف کرتا ہوں۔( حسن المحاضرۃ فی تاریخ مصر والقاہرۃ، ج:۱،ص:۳۲۸)
علّامہ ابن حجر عسقلانی ؒ فرماتے ہیں :میں نے طلبِ حدیث کے ابتدائی زمانے میں حج کی سعادت کے موقع پر زم زم کا پانی پیا، اور پیتے وقت یہ دعا کی: ’’اے اللہ! مجھے حافظ ذہبیؒ جیسا حافظہ عطا فرما۔‘‘ تقریباً بیس سال بعد پھر دوبارہ حج کی سعادت نصیب ہوئی، اس وقت میں نے اس فن میں اپنی واقفیت کو امام ذہبی ؒ سے کچھ زیادہ پایا، پھر میں نے زم زم پیتے وقت اس سے اونچا مرتبہ حاصل ہونے کی دعا کی، مجھے اللہ تعالیٰ سے اس کے بھی حصول کی امید ہے۔‘‘ (فتح القدیر، ج:۲،ص:۵۰۷)
امام المحدثین حضرت زین الدین العراقی ؒ کے پیٹ میں ایک مرتبہ شدید تکلیف تھی، انہوں نے اس سے نجات کے لیے زم زم پیا، اللہ تعالیٰ نے نجات عطا فرمادی، اور شفا یاب ہوگئے۔ (شفاء الغرام)
امام تقی الدین فارسی ؒنے لکھا ہے کہ شیخ احمد بن عبداللہ الشریفی ؒ نابینا ہوگئے تھے، انہوں نے زم زم بینائی واپس لوٹنے کی نیت سے پیا، پس اُن کی بینائی واپس لوٹ آئی۔ (شفاء الغرام)
زم زم سے بچوں کی تحنیک :۔
علّامہ فاکہی ؒ نے ’’اخبارِ مکہ‘‘ میں روایت کیا ہے کہ حبیب بن ثابتؒ کہتے ہیں: میں نے عطاءؒ سے پوچھا کہ میں زم زم کے پانی کو مکہ مکرمہ سے کہیں دور لے جا سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا: ’’جی ہاں!‘‘ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زم زم کو بوتلوں میں بھر کر لے جایا کرتے تھے، نیز حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زم زم کو عجوہ کھجور کے ساتھ ملا کر حضرت حسن ؓاور حضرت حسین ؓ کی تحنیک بھی فرماتے۔(اخبار مکۃ للفاکہی،ج:۲، ص:۵)
آبِ زم زم پینے کے آداب :۔
علمائے کرام نے زم زم پینے کے متعدد آداب بیان کیے ہیں٭شروع میں بسم اللہ پڑھنا ٭تین سانسوں میں پینا٭سانس لیتے وقت برتن کو منہ سے ہٹالینا٭قبلہ رخ ہونا٭خوب سیر ہوکر پینا٭دنیا وآخرت کی کوئی خوبی حاصل ہونے کی نیت کرکے پینا۔
زم زم کھڑے ہوکر پیا جائے یا بیٹھ کر؟ :۔
اس مسئلے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے کہ زم زم کو کھڑے ہوکر پینا مستحب ہے یا بیٹھ کر، ملا علی قاریؒ نے اپنی مناسک میں تخییر کا قول اختیار کیا ہے، وہ لکھتے ہیں: ’’یعنی پھر زم زم کے کنویں کے پاس آئے اور اس سے پانی پیے، چاہے کھڑے ہوکر پیا جائے یا بیٹھ کر۔ بعض حضرات نے کھڑے ہوکر پینے کو مستحب قرار دیا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہوکر نوش فرمایا تھا، جبکہ بعض علمائے کرام نے بیٹھ کر پینے کو مستحسن قرار دیا ہے۔ بہر حال چونکہ دونوں طرف جلیل القدر علماء ہیں، لہٰذا کسی بھی طریقہ کو اختیار کیا جاسکتا ہے۔
ایک ضروری وضاحت :۔
زم زم اخلاص اور اعتقاد کے ساتھ جس مقصد کے لیے پیا جائے، وہی پورا ہوجاتا ہے، مگر کبھی اللہ تعالیٰ اپنی حکمت کے تحت اس کے بدلے دوسری نعمت عطا فرما دیتا ہے، یا اس کے بدلے کوئی بلا ٹال دیتا ہے، یا اس کا اجر وثواب آخرت میں محفوظ فرما دیتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے حق میں زیادہ جانتا ہے کہ میرے بندے کے لیے کیا بہتر ہے۔ ایسے ہی بعض گناہ بھی دعا کی قبولیت میں رکاوٹ بن جاتے ہیں، جیسے حرام کی کمائی، والدین کی نافرمانی، کسی کی حق تلفی، قطع رحمی، وغیرہ۔یہ بھی ملحوظِ خاطر رہے کہ جس نیت سے پانی پی رہا ہے، اس کو حاصل کرنے کا سبب بھی اختیار کرے، اور یہ بھی دعا کے آداب میں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو زم زم سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ ( آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دشمن کی گولیوں کا سامنا کرنے والے ’’پونچھ ‘‘کو وزیر اعظم مودی بھول گئے: طارق حمید قرہ
پیر پنچال
ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا
برصغیر
پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
برصغیر
سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 8, 2025
جمعہ ایڈیشن

خدمتِ خلق پر عطائے الٰہی شمع فروزاں

May 8, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 1, 2025
جمعہ ایڈیشن

بلغ العلیٰ بکمالہ۔کمالات ِ مصطفیٰؐ کی درخشاں جھلک رحمت ِ عالمؐ

May 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?